-بھارت ایکسپریس
K. Chandrasekhar Rao’s daughter Kavitha: تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر کی بیٹی کے کویتا دہلی شراب گھوٹالے کے معاملے میں ہفتہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ وہ بھی اس گھوٹالے میں شامل تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کویتا ایسے تمام الزامات کو مسلسل مسترد کر رہی ہیں۔ ای ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کویتا کے خلاف کافی ثبوت ہیں کہ وہ اس گھوٹالے میں ملوث ہیں۔
کویتا کو حیدرآباد کے تاجر رام چندر پلی کے سامنے بیٹھا کر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ کویتا نے کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے مجھے 9 مارچ کو طلب کیا تھا، میں نے 16 مارچ
کو درخواست دی تھی، لیکن پتہ نہیں انہیں کیوں جلدی ہے، اسی لیے میں 11 مارچ کے لیے راضی ہوگئی۔
کے کویتا نے کہا، “ای ڈی مجھ سے پوچھ گچھ کرنے میں کیوں جلدی کررہی ہے، اور انہوں نے میرے احتجاج سے ایک دن پہلے کیوں منتخب کیا..؟ پوچھ گچھ ایک دن بعد ہو سکتی تھی…”
کے سی آر نے مرکزی حکومت کو بنایا نشانہ
ای ڈی کی انکوائری (تفتیش)سے پہلے کے سی آر نے جمعہ کو مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت منظم طریقے سے بی آر ایس لیڈروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ کے سی آر نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت دیگر جماعتوں کے قائدین کو نشانہ بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چندر شیکھر راؤ کی بیٹی اور ایم ایل سی کےکویتا کو ای ڈی نے 9 مارچ کو دہلی شراب گھوٹالہ کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ حیدرآباد کے تاجر ارون پلئی کی گرفتاری کے ایک دن بعد انہیں سمن بھیجا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…