الیکشن کمیشن (EC) جمعرات کی سہ پہر گجرات اسمبلی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔ انتخابی شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے کمیشن نے دوپہر 12 بجے سے پریس کانفرنس شروع کر دی ہے۔ انتخابات کا باضابطہ نوٹیفکیشن شائع ہونے کے بعد ریاست میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ریاست میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں دو مرحلوں میں انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ 182 رکنی گجرات اسمبلی کی مدت اگلے سال 18 فروری کو ختم ہو جائے گی۔
اس سے قبل کمیشن نے ہماچل پردیش کے انتخابات کی تاریخوں کے ساتھ گجرات انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا تھا۔ کمیشن نے 14 اکتوبر کو ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، جو 12 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں منعقد ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ بی جے پی نے گجرات میں 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ہماچل کے ساتھ نہیں ہوں گے گجرات کے انتخابات
واضح رہے کہ 2017 میں بھی الیکشن کمیشن نے گجرات اور ہماچل میں ایک ساتھ انتخابات نہیں کرائے تھے۔ دونوں ریاستوں میں مختلف تاریخوں پر انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 18 دسمبر کو ہوئی۔ اس بار بھی الیکشن کمیشن نے ہماچل کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ گجرات کی تاریخوں کا اعلان آج کیا جائےگا۔
27 سال سے اقتدار میں ہے بی جے پی
گجرات میں بی جے پی 27 سال سے برسراقتدار ہے۔ اور گجرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کو سخت ٹکر دی تھی۔ لیکن اس بار معاملہ تکونی ہی رہا۔ جہاں ایک طرف بی جے پی مضبوط پوزیشن میں ہے، وہیں عام آدمی پارٹی بی جے پی کا چیلنج بنی ہوئی ہے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…