قومی

سی اے اے نافذ نہیں کرنے دینگے ،ممتا بنرجی نے بی جے پی پہ سادھا نشانہ

کولکتہ: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے ممکنہ نفاذ کے لیے مرکز پر تنقید کرتے ہوئے، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل اس معاملے کو اٹھا رہی ہے۔ دوسری طرف، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نسیت پرمانک نے اس بات پر زور دیا کہ سی اے اے کو پورے ملک میں بتدریج لاگو کیا جائے گا۔

 مرکز نے پیر کو شہریت ایکٹ 1955 کے تحت افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے اور اس وقت گجرات کے دو اضلاع میں مقیم ہندوؤں، سکھوں، بدھسٹوں، جینوں، پارسیوں اور عیسائیوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ متنازعہ ترمیم شدہ شہریت کے بجائے شہریت ایکٹ 1955 کے تحت شہریت دینے کے لیے یہ اقدام اہم ہے۔ چنئی کے لیے روانہ ہونے ن سے پہلے  ممتا بنرجی  نے کولکتہ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے کہا، ’’یہ ساری سیاست بند کرو۔ وہ (بی جے پی) یہ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ گجرات میں انتخابات ہیں۔ ہم انہیں اس پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارے لیے سبھی لوگ (ہندوستان کے) شہری ہیں۔ ہم اس کے خلاف ہیں۔”وہ مغربی بنگال کے گورنر ایل کے  گنیشن ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی ہندوستان کے ایک شہر کا دورہ کر رہی ہیں ۔’’میں کہوں گی کہ انتخابات اتنے اہم نہیں ہیں، سیاست اتنی اہم نہیں ہے، لوگوں کی زندگیاں زیادہ اہم ہیں

مرکزی وزیر پرمانک نے مغربی بنگال کے شمالی حصے میں باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ۔ ملک بھر میں نافذ “سی اے اے پسماندہ اور مظلوم ہندوؤں اور دوسروں کے لیے ہے۔ اسے نہ صرف گجرات بلکہ بتدریج پورے ہندوستان میں لاگو کیا جائے گا۔

 

Bharat Express

Recent Posts

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago