سیاست

Supreme Court: سپریم کورٹ نے UGC-NET امتحان کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضی کو کردیا مسترد

سپریم کورٹ نے پیر کے روز مبینہ پیپر لیک کی بنیاد پر UGC-NET 2024 کے امتحان کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواست پرغورکرنے سے انکار کردیا۔ سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا، “امتحان منسوخ ہونے کے بعد تقریباً دوماہ گزرچکے ہیں اوراب اگلے چند دنوں میں نئے امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ معاملے کو دیکھتے ہوئے موجودہ مرحلے پرآرٹیکل 32 کے تحت درخواست پرغورکرنے سے صرف غیر یقینی صورت حال بڑھے گی اوراس کا نتیجہ سراسر افراتفری کا باعث بنے گا۔ “

جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا نے عرضی کو مسترد کر دیا

بنچ میں جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا بھی شامل تھے۔ بنچ نے کہا کہ اسی طرح کی راحت طلب کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی (PIL) کو سپریم کورٹ نے پہلے مسترد کر دیا تھا۔ UGC-NET امیدواروں کے ایک گروپ نے دوبارہ امتحان منعقد کرنے کے فیصلے پر روک لگانے کی عرضی میں سپریم کورٹ سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔ ایڈوکیٹ روہت کمارکے توسط سے دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی بی آئی تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے حالیہ نتائج کے پیش نظرپورے امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ نہ صرف من مانی ہے بلکہ غیر منصفانہ بھی ہے۔

درخواست گزاروں نے یہ دلیل دی

درخواست گزاروں نے اپنی درخواست میں دلیل دی، “امتحان کی منسوخی سے امیدواروں کو بے حد پریشانی اوروسائل کا غیرضروری ضیاع ہوا ہے۔ اس فیصلے سے لاتعداد طلباء کے تعلیمی اورپیشہ ورانہ منصوبوں میں خلل پڑا ہے، جس سے امتحانی نظام پران کا اعتماد کم ہوا ہے۔

جھوٹے شواہد کی بنیاد پرامتحان منسوخ کرنا انصاف کی ناکامی ہے

جھوٹے ثبوتوں کی بنیاد پرامتحان منسوخ کرنا انصاف کی کھلی ناکامی ہے۔ یہ ہندوستان کے آئین میں درج انصاف اورمساوات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں سی بی آئی کی تحقیقات مکمل ہونے تک امتحان کو روکنے کی اپیل کی گئی تھی اورسپریم کورٹ کی نگرانی میں فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

عمل میں بے ضابطگیوں کے خدشے کے پیش نظر امتحان منسوخ کر دیا گیا

19 جون کو مرکزی وزارت تعلیم نے ملک کے مختلف شہروں میں ایک دن پہلے منعقد ہونے والے UGC-NET 2024 کے امتحان کو منسوخ کر دیا تھا۔ امتحانی عمل میں بے ضابطگیوں کا خدشہ تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs BAN: بنگلہ دیش نے ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈرپویلین بھیجا، فلاپ ہوئے روہت-وراٹ اور گل

پہلے سیشن میں ہندوستانی ٹیم نے 23 اوورز میں 88/3 رن بنائے تھے۔ پہلے سیشن…

1 second ago

Delhi New Cabinet: آتشی کی ٹیم کا اعلان، وزیراعلیٰ کے ساتھ یہ 5 لیڈران لیں گے وزیرعہدے کا حلف، ایک نیا چہرہ بھی شامل

دہلی کی وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے جا رہیں آتشی کی قیادت والی کابینہ میں…

5 mins ago

Israel-Palestine conflict: ‘فلسطین کے آزاد ریاست بننے کے بعد ہی…’، سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو الٹی میٹم

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن…

1 hour ago