Hindenburg Report: ہنڈن برگ کی رپورٹ پرملک میں سیاسی ہلچل بڑھی ہوئی ہے۔ اسی درمیان روی شنکرپرساد نے اپوزیشن پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہارنے کے بعد ہندوستان کواقتصادی طورپر برباد کرنے کی سازش کررہے ہیں۔
‘یہ بے بنیاد حملہ ہے’
ہنڈن برگ ریسرچ کی حالیہ رپورٹ پربی جے پی رکن پارلیمنٹ روی شنکرپرساد نے کہا، ‘ہندوستان کے لوگوں کے ذریعہ ٹھکرائے جائے کے بعد کانگریس پارٹی، اس کے اتحادیوں اورٹول کٹ گروہ نے مل کرہندوستان میں اقتصادی بدامنی اورعدم استحکام لانے کی سازش کی ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ ہفتہ کے روزجاری ہوتی ہے، اتوارکو ہنگامہ شروع ہوتا ہے تاکہ پیرکے روزپورے کیپٹل مارکیٹ کوغیرمستحکم کردیا جائے۔ شیئرکے معاملے میں بھی ہندوستان ایک محفوظ، مستحکم اورامید کی کرن کا بازارہے۔’
روی شنکرپرساد نے کہا کہ یہ یقینی بنانا سیبی کی قانونی ذمہ داری ہے کہ بازاربہتر طریقے سے چلے۔ جب سیبی نے جولائی میں اپنی پوری جانچ مکمل کرنے کے بعد جوکہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کی گئی تھی، ہنڈن برگ کے خلاف نوٹس جاری کیا، تب اپنے بچاؤکے حق میں کوئی جواب دیئے بغیرانہوں نے یہ حملہ کیا ہے، یہ بے بنیاد حملہ ہے۔
‘یہ ایک ٹول کٹ گینگ ہے’: روی شنکر پرساد
بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکرپرساد نے کہا، ‘ہنڈن برگ میں اہم سرمایہ کارامریکی تاجرجارج سوروس ہیں۔ یہ ٹول کٹ گینگ ہے۔ سازش کے ذریعہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی معیشت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سب نے دیکھا ہے کہ ایک سازش کے تحت یہ رپورٹ ہفتہ کے روزسامنے آئی، جب بازاربند ہے۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد مارکیٹ میں کیا ہوا، آپ سب نے دیکھا ہے۔
کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘کانگریس آخرکارچاہتی کیا ہے۔ کیا کانگریس یہ چاہتی ہے کہ ہندوستان میں کوئی سرمایہ کاری نہ ہو۔ ہندوستان کی ترقی کوروکنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ کانگریس ہندوستان کواقتصادی طورپرکمزورکرنا چاہتی ہے۔’ انہوں نے مزید کہا، ‘ہم واضح طورپرکہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہندوستان کو کمزورنہیں ہونے دیں گے۔’
وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…
وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…
نئی دہلی میں منعقدہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی وزرائے داخلہ کے پہلے…
15 اکتوبر 2026 سے 2,000 روپے سے زیادہ کی یو پی آئی ادائیگیوں پر عائد…
بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…