سیاست

Rahul Gandhi Tejashwi Yadav Bihar Yatra: اکھلیش یادو، راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کی ووٹر ادھیکار یاترا میں شامل، اکھلیش -بی جے پی کا بہار سے بھی ہوگا صفایا ، جیسے اودھ سے ہوا

بہار اسمبلی انتخابات 2025 سے قبل ووٹرلسٹ کی نظرثانی (SIR) کے مسئلے پرکانگریس کے رہنما راہُل گاندھی اورآرجے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کی یاترا آج (ہفتہ، 30 اگست) کو اپنے چودھویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ مہاگٹھ بندھن کی اس ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ میں آج اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورسماج وادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو بھی شامل ہو گئے ہیں۔ راہُل-تیجسوی کی یہ یاترا چھپرا (سارن) کے ایکما سے روانہ ہو چکی ہے، جو اب سارن سے بھوجپور کی جانب بڑھ رہی ہے۔

آج دوپہر کو آرا میں ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا
ایکما میں یاترا کے دوران ایک جیپ پر راہُل، تیجسوی، اکھلیش سمیت انڈیا اتحاد کے کئی بڑے رہنما سوار تھے۔ ان کے ساتھ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ بھی موجود تھیں۔

بہار میں کانگریس اور آر جے ڈی کی قیادت میں نکالی گئی ‘ووٹر ادھیکار یاترا’ کے آخری دن سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی شمولیت نے اپوزیشن اتحاد کو نئی طاقت دے دی۔ اکھلیش نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “اودھ کی عوام نے بی جے پی کو ہٹایا، اب مغدھ کے لوگ بھی اسے باہر کا راستہ دکھائیں گے”۔انہوں نے کہا، “بی جے پی کا یہاں سے پلائن (فرار) طے ہے، یہ SIR صرف دھوکہ ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ووٹ چوری کی تیاری کا حصہ تھا۔”

بی جے پی پر سخت حملے

اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی نہ صرف عوام کا حق چھین رہی ہے بلکہ ووٹ چوری جیسا سنگین جرم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، “بی جے پی سب کی توہین کرتی ہے، ووٹ چوری سب سے بڑا اپمان ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ‘جُگاڑ آیوگ’ بن چکا ہے اور اب عوام ہی بی جے پی کو اس کا صحیح جواب دے گی۔

تیجسوی یادو کی قیادت کی تعریف

اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نائب وزارتی دور میں لاکھوں نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اور روزگار فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا، “اس بار مہاگٹھ بندھن کی حکومت بہار میں بنے گی اور لوگ روزی روٹی کے لیے باہر جانے پر مجبور نہیں ہوں گے۔”

‘انڈیا’ اتحاد سے بی جے پی کو چیلنج

اکھلیش نے کہا، پچھلے لوک سبھا انتخابات میں ‘انڈیا’ اتحاد نے بی جے پی کو سبق سکھایا اور اب بہار اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کو شکست ہوگی۔

اپوزیشن کی طاقتور یکجہتی

16 دن کی یہ یاترا، جس نے 1300 کلومیٹر کا سفر طے کیا، اب ملک گیر بی جے پی مخالف تحریک میں بدلنے جا رہی ہے۔
قبل ازیں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن بھی یاترا میں شامل ہو چکے ہیں۔اکھلیش کی موجودگی سے واضح پیغام گیا کہ یوپی، بہار اور دیگر ریاستوں میں اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

سماجوادی پارٹی کے ترجمان انوراگ بھدوریا نے کہا، “یہ یاترا نہ صرف بہار بلکہ یوپی کے سرحدی اضلاع میں بھی اثر ڈالے گی، کیونکہ ان علاقوں کے رشتے داریاں، ثقافت اور سیاست آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

5 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

5 hours ago