سیاست

PM Modi Japan Visit: بھارت-جاپان دوستی کی نئی اڑان، پی ایم مودی کا نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان، بھارتی ہنر کی زبردست مانگ

پی ایم مودی نریندر مودی نے جاپان کے دورے کے دوران بھارت-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں، جنہیں بھارت کی “نیکسٹ جینریشن” کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی سمت ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مودی نے جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کے ساتھ ملاقات کے دوران ایسے پروگراموں کا اعلان کیا جو تعلیم، اسکل ڈیولپمنٹ، ٹیکنالوجی، اور روزگار سے وابستہ ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت ہزاروں بھارتی نوجوانوں کو جاپان میں اعلیٰ تربیت، انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔

بھارت-جاپان: اسٹریٹجک اور عوامی دوستی میں نئی جہت

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور جاپان نہ صرف معاشی پارٹنر ہیں بلکہ اب دونوں ممالک مل کر نوجوان نسل کے خوابوں کو سہارا دینے میں بھی شراکت دار بن چکی ہیں۔ انہوں نے بھارت کے نوجوانوں کو “عالمی مستقبل کے معمار” قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ عالمی مواقع کے لیے مقامی صلاحیتوں کو تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

جاپان نے ملک میں بڑھتے ہوئے افرادی قوت کے بحران سے نمٹنے کے لیے 50,000 سے زائد بھارتی پیشہ ور افراد کو مختلف شعبوں میں بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

بھرتی کے دائرہ کار میں آئی ٹی، مینوفیکچرنگ اور علاقائی خدمات جیسے شعبے شامل ہیں، جہاں جاپان کو شدید افرادی قلت کا سامنا ہے۔ بھارتی ماہرین کی شمولیت جاپان کی معیشت میں نئی جان ڈال سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اس کا ورک فورس تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہا ہے۔

بھارت-جاپان تعلقات کو نئی رفتار

یہ اقدام نہ صرف جاپان-بھارت تعلقات کو مضبوط کرتا ہے بلکہ چین کے علاقائی اثر و رسوخ کو متوازن کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی اقتصادی قربت، ایشیائی خطے میں اسٹریٹجک توازن کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس منصوبے کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا گیا تو یہ نہ صرف جاپان کے اندرونی مسائل کا حل ہوگا بلکہ بھارتی نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا کرے گا۔ یہ شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی عوامی، اقتصادی اور سفارتی رشتے کو بھی مزید مضبوط کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bike rider Shivani Chauhan: گرفتاری کافی نہیں، سخت سزا ملنی چاہیے، گڑگاؤں ہٹ اینڈ رن کے ملزم کلیان بینسلا پر بولیں رائیڈر سیا

سیا نے کہا کہ انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں پورا واقعہ بتایا…

2 hours ago