ریلائنس انڈسٹریز کی 48ویں سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) کے دوران ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی نیتا امبانی نے ایک بڑے ہیلتھ کیئر پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق، ریلائنس فاؤنڈیشن ممبئی کے مرکز میں 2000 بستروں پر مشتمل ایک جدید میڈیکل سٹی قائم کر رہا ہے۔
نیتا امبانی نے کہا کہ:”یہ صرف ایک اسپتال نہیں ہوگا، بلکہ بھارت میں صحت کے شعبے میں اختراع (Innovation) کا ایک نیا مرکز بنے گا۔ یہاں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تشخیص کی جائے گی، اور دنیا بھر سے بہترین ڈاکٹرز جدید میڈیکل ٹیکنالوجی کے ساتھ علاج فراہم کریں گے۔”
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس میڈیکل سٹی میں ایک میڈیکل کالج بھی قائم کیا جائے گا تاکہ آئندہ نسل کے ماہر ڈاکٹروں کی تیاری ممکن ہو سکے۔
نیتا امبانی نے بتایا کہ گزشتہ دہائی میں ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال نے 33 لاکھ مریضوں کا علاج کیا ہے، اور اسے بھارت کے صفِ اول کے کثیرالمقاصد اسپتالوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اب یہ اسپتال اپنے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے “Jeevan” کے نام سے ایک نیا وِنگ شروع کر رہا ہے، جس میں خاص طور پر کیموتھراپی، امیونوتھراپی اور بچوں کے کینسر کے علاج (پیڈیاٹرک آنکولوجی) پر توجہ دی جائے گی۔
نیتا امبانی نے اس بات پر زور دیا کہ ریلائنس فاؤنڈیشن کا مقصد صرف اسپتالوں کی تعداد بڑھانا نہیں، بلکہ ہر بھارتی کو عالمی معیار کی صحت سہولیات مہیا کرنا ہے — وہ بھی سستے اور قابلِ رسائی طریقے سے۔
انہوں نے بتایا کہ 2025 میں ریلائنس کی دیہی ترقیاتی اسکیموں نے 55,000 سے زائد دیہاتوں میں 15 لاکھ سے زائد لوگوں کی زندگی میں بہتری لائی ہے، جن میں پانی کی فراہمی، زراعت، ماہی گیر برادریوں کی فلاح اور خواتین و بچوں کی مدد شامل ہے۔
نیتا امبانی نے کہا:”ہمارا ہدف ہے کہ بھارت کے ہر کونے تک 1 کروڑ سے زیادہ بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جائے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں میں زندگی بدلنے کی طاقت ہے، اور ریلائنس فاؤنڈیشن اپنے “سب کے لیے تعلیم و کھیل” پروگرام کے ذریعے اب تک 2.3 کروڑ سے زائد بچوں تک پہنچ چکا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…