سیاست

Delhi Electricity Bill: اب جلد ہی ہر مہینے بدلے گا آپ کا بجلی کا بل، جانئے کیا ہے دہلی الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کا نیا فامولا

دہلی میں جلد ہی ہر مہینے آپ کا بجلی کا بل مختلف آنا شروع ہو سکتا ہے، چاہے آپ کے گھر میں بجلی کا استعمال ہر مہینے ایک جیسا ہی کیوں نہ ہو۔ DERC (دہلی الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن) ایک نیا  فامولا لانے پر غور کر رہا ہے۔ اس کے تحت بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ایندھن اور بجلی کی خریداری کے خرچ کے مطابق بل میں تبدیلی کی اجازت مل جائے گی۔ یہ تبدیلی ہر مہینے ہو سکتی ہے۔ اور اس کے لیے انہیں بار بار DERC سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دہلی الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن نے 2017 کے ٹیرف قوانین میں ترمیم کی تجویز دی ہے تاکہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں ریگولیٹری منظوری کے بغیر یوزر کے بلوں میں ایندھن اور بجلی کی خریداری کا ایڈجسٹمنٹ خود شامل کر سکیں۔ اس پر عوام سے 24 ستمبر تک رائے مانگی گئی ہے۔

DERC کا نیا فامولاکیا ہے؟
نئے قاعدے کے مطابق، “فیول اینڈ پاور پرچیز ایڈجسٹمنٹ سرچارج” خودکار طریقے سے بل میں شامل ہو جائے گا۔ اس کے لیے کمیشن سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ FPPAS کا مطلب ہے کہ کوئلہ اور گیس جیسے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بجلی پیدا کرنے کا خرچ بڑھ جانا۔ فی الحال DERC اس کا تعین کرتا ہے اور بجلی کمپنیاں ہر تین مہینے بعد اس سرچارج کو بل میں شامل کرتی ہیں۔

بجلی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا قدم ہے۔ اس سے ان کی مالی حالت مضبوط ہو گی۔ ایندھن کے خرچ میں اضافے کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہر مہینے ایڈجسٹمنٹ کی سہولت سے انہیں آسانی ہوگی۔ تاہم، انہیں اس بات کی تشویش ہے کہ FPPAS پر 10فیصد کی حد مقرر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے انہیں مکمل رقم وصول نہیں ہو پائے گی۔

زیادہ رقم لینے پر سود سمیت واپس کرنا ہوگا
دہلی الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ حد اس لیے لگائی گئی ہے تاکہ یوزر کو اچانک زیادہ بل نہ بھرنا پڑے۔ اگر کسی مہینے بجلی کمپنی سرچارج شامل کرنا بھول جاتی ہے، تو وہ بعد میں اسے وصول نہیں کر سکے گی۔ اگر کمپنی یوزر سے زیادہ رقم وصول کرتی ہے، تو اسے سود کے ساتھ واپس کرنا ہوگا۔ DERC نے کہا ہے کہ اگر بجلی کمپنیاں وقت پر بل میں کمی نہ کریں، تو انہیں 1.2 گنا کیریئنگ کاسٹ ریٹ پر سود دینا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں

اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…

12 minutes ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

46 minutes ago