بین الاقوامی

’جنگ نہیں چاہتے، لیکن حملے کا جواب دیں گے‘، امریکہ-اسرائیل کو ایران نے دی کھلی کی دھمکی

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگراسرائیل اورامریکہ نے حملہ کیا توایران ان کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا اورحملے کا جواب دے گا۔ انہوں نے پہلے سے ریکارڈ کئے گئے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اوراسرائیل ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور برباد کرنا چاہتے ہیں، لیکن کوئی بھی ایرانی نہیں چاہتا کہ ملک کے لوگ تقسیم ہوں۔

اسرائیل نے ایران کے نیوکلیئرٹھکانوں پرکیا تھا حملہ

اسی سال 13 جون کو اسرائیل نے ایرانی نیوکلیئر ٹھکانوں اورملٹری بیس پرایئر اسٹرائیک کی تھی، جس میں ایرانی آرمی کے ٹاپ کمانڈراور نیوکلیئرسائنسدانوں سمیت 1,000  سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔ ایران نے میزائل اورڈرون حملوں سے جواب دیا، جس میں درجنوں اسرائیلی لوگوں کی جان چلی گئی۔ امریکہ نے ایران کے تین نیوکلیئرٹھکانوں پربمباری کی تھی۔ 24 جون کو اسرائیل- ایران کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ حالانکہ جدوجہد ختم ہونے سے پہلے ایران نے قطرمیں امریکی ملٹری بیس پر حملہ کیا۔ ایران میں 600 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 5,000  سے زیادہ زخمی ہوئے۔ وہیں اسرائیل میں 28 افراد ہلاک ہوئے اور3,000 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔

ایران کی نیوی نے ایکسرسائز کی

اسرائیل نے اگردوبارہ حملہ کیا توایران جواب دینے کے لیے پوری طرح تیارہے۔ ایران کی بحریہ نے خلیج عمان اوربحرہند میں مشقیں کی ہیں۔ اسرائیل پرسمندرسے حملہ کرنے کے لیے ایران پوری طرح تیار ہے۔ گزشتہ جنگ سے سبق سیکھتے ہوئے ایران نے اپنی خامیاں دور کی ہیں۔ ایران نے اپنے اہم اڈوں کی سکیورٹی سخت کردی ہے۔

ایران بڑھا رہا ہے اپنے جوہری پروگرام

رپورٹ کے مطابق، روس اورچین کی مدد سے ایران اپنے جوہری پروگرام کوبڑھا رہا ہے۔ ایران نے بھی اپنے جوہری پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے سفارت کاری تیزکردی ہے۔ اسرائیل کو ایران کی یہ سفارت کاری پسند نہیں آرہا ہے۔ بنجامن نیتن یاہو اورڈونالڈ ٹرمپ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جوہری سرگرمیوں سے پریشان ہیں۔ ایسے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ اسرائیل کوکسی بھی وقت حملے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل اورایران کے درمیان دوسری جنگ کا امکان بہت بڑھ گیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

28 minutes ago

EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں

اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…

59 minutes ago