بھارت ایکسپریس اردو-
جگدیپ دھنکھڑ نے راجستھان اسمبلی میں پنشن کے لئے درخواست دی ہے۔ (فائل فوٹو)
سابق صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے راجستھان اسمبلی میں پنشن کے لئے درخواست دی ہے۔ سابق رکن اسمبلی ہونے کے ناطے انہوں نے اسپیکر واسودیو دیونانی کو پنشن کے لئے درخواست بھیجی۔ اسپیکردیونانی نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے فون پرہوئی بات چیت میں درخواست ملنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ضوابط کے مطابق، فیصلہ لیا جائے گا اور ایوان کو جانکاری بھی دی جائے گی۔
کشن گڑھ سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں جگدیپ دھنکھڑ
جگدیپ دھنکھڑ 1993 میں اجمیرضلع کی کشن گڑھ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب کئے گئے تھے۔ وہ راجستھان کی 10ویں اسمبلی کے رکن تھے۔ سال 1994 سے 1997 تک وہ اسمبلی کی رولز کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ راجستھان میں سابق رکن اسمبلی کو 35000 روپئے پنشن ملتی ہے۔ 70 سال سے زیادہ عمر کے سابق اراکین اسمبلی کو 20 فیصد زیادہ پنشن دی جاتی ہے۔ جگدیپ دھنکھڑ 74 سال کے ہیں، اس لئے انہیں اب 42 ہزار روپئے پنشن ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی بس میں سفر، علاج اور سرکاری گیسٹ ہاؤس میں کم کرایے پر رکنے کی سہولت بھی مل سکے گی۔
جھنجھنو سیٹ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں سابق نائب صدر
مغربی بنگال کے گورنر بننے سے پہلے جگدیپ دھنکھڑ 1989 سے 1991 تک راجستھان کے جھنجھنوسیٹ سے لوک سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ چندرشیکھرکی حکومت میں انہیں پارلیمانی امورکے مرکزی وزیرمملکت کی ذمہ داری بھی ملی تھی۔ سال 2019 سے 2022 تک وہ مغربی بنگال کے گورنر رہے اوراس دوران وہاں کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ راج بھون کے ٹکراؤ کی خبریں اکثرسامنے آتی تھیں۔ جگدیپ دھنکھڑ 25-2022 تک ہندوستان کے نائب صدرجیسے اہم عہدے پر رہے۔ تاہم 21 جولائی کوانہوں نے صحت وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدرعہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد ملک کی سیاست گرم ہوگئی۔ استعفیٰ کے بعد وہ کسی عوامی پروگرام میں نہیں نظر آئے اورنہ ہی ان کا کوئی بیان سامنے آیا۔
جگدیپ دھنکھڑکے استعفیٰ کے بعد گرم ہوئی سیاست
جگدیپ دھنکھڑنے مانسون سیشن کے دوران استعفیٰ دیا تھا، جس کی وجہ سے سیاست مزید گرم ہوگئی۔ کانگریس کے قومی صدراور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملیکا ارجن کھڑگے نے اس سے متعلق مرکزی حکومت سے سوال پوچھے۔ انہوں نے کہا، “ہمیں تولگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ ان کی صحت بہت اچھی ہے، وہ خود سے بھی زیادہ آرایس ایس اور بی جے پی کا بچاؤ کرتے تھے، اتنا توان کے لوگ بھی نہیں کرتے ہوں گے۔ ان کی ان کی وفاداری آرایس ایس اوربی جے پی کے ساتھ تھی۔ انہوں نے جس طرح سے استعفیٰ دیا ہے، اس کے پیچھے کون ہے اوروہ وجوہات ملک کو معلوم ہونی چاہئے۔”
وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے…
مرکزی وزیرامت شاہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا…
زیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق 17 سے 19 ستمبر…
جے پی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، نوئیڈا میں 28 سے 30 جنوری 2027 تک…
15 ستمبر کی شام شمالی بحیرہ عرب میں بھارتی بحریہ کے ایک فرنٹ لائن جنگی…
اپنے صدارتی خطاب میں جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم زیڈ عابدین نے…