سیاست

Sharad Pawar Meets Ajit Pawar: اجیت پوارسے ملاقات پر شرد پوار کی دو ٹوک-کوئی نہیں ہوگا بی جے پی میں شامل

این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ہفتہ (12 اگست) کو پونے میں تاجر اتل چورڈیا کے بنگلے پر ایک خفیہ میٹنگ کی۔ اب شرد پوار نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار ان کے بھتیجے ہیں۔ خاندان کے کسی فرد سے ملاقات بحث کا موضوع نہیں بن سکتی۔ شرد پوار نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم (این سی پی) میں سے کوئی بھی بی جے پی میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے سب سے بڑے فرد ہیں۔ اگر کوئی خاندان کے کسی بڑے فرد سے ملنے آئے یا کوئی بڑا فرد خاندان کے کسی فرد سے ملے تو یہ بحث کا موضوع نہیں بن سکتا۔

بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کیا کہا؟

شرد پوار نے انکشاف کیا کہ کچھ ‘خیر خواہ’ انہیں منانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کبھی بھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ درحقیقت، پہلے ملی اطلاع کے مطابق، میٹنگ میں اجیت پوار کی جانب سے شرد پوار کو منانے کی تجویز ایک بار پھر پیش کی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ پارٹی کے تمام ایم ایل اے چاہتے ہیں کہ آپ ساتھ آئیں۔ تاہم شرد پوار نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

دراصل، شرد پوار ہفتہ کو پونے میں تھے، اجیت پوار بھی چاندنی چوک پل کے افتتاح کے لیے پونے بھی آئے تھے۔ اس پروگرام کے بعد خبر آئی کہ شرد پوار اور اجیت پوار کے درمیان کوریگاؤں پارک میں چورڈیا کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ہے، جو ایک گھنٹے سے زیادہ چلی۔ بتا دیں کہ شرد پوار اور اجیت پوار کی اس ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شرد پوار اور اجیت پوار کے گروپ ضم ہو کر اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ اکھٹے ہوکر علیحدہ رہیں گے یا بی جے پی کے ساتھ جائیں گے، اس کی وضاحت ابھی باقی ہے۔ البتہ شرد پوار اس معاملے میں دوٹوک کہہ چکے ہیں کہ کوئی بھی بی جے پی میں نہیں جائے گا۔ لیکن اجیت پوار کی خاموشی مسلسل برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

He treats him like his own child: اکھلیش سے ملاقات کے بعد بولیں اعظم خان کی اہلیہ، وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…

29 minutes ago

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

10 hours ago