سیاست

Supreme Court: اتل رائے کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس، جائنےکیا ہے پورا معاملہ

سپریم کورٹ نے گھوسی سے بی ایس پی ایم پی اتل رائے کی درخواست ضمانت پر اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ یوپی کی بلیا کی ایک 24 سالہ لڑکی نے اتل رائے پر عصمت دری کا الزام لگانے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر اپنے دوست کے ساتھ خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کے بعد دونوں کو تشویشناک حالت میں رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں 9 دن بعد دونوں کی موت ہو گئی۔

متاثرہ نے الزام لگایا تھا

متاثرہ نے الزام لگایا تھا کہ وارانسی پولیس جہاں انہوں نے معاملہ  درج کیا تھا، جیل میں بند رکن اسمبلی اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ملی بھگت سے کام کر رہی تھی۔ خود کو آگ لگانے سے پہلے خاتون اور اس کے دوست نے فیس بک پر لائیو ویڈیو بنائی تھی۔ ویڈیو میں انہوں  نے یوپی پولیس پر ایم پی اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔ ان دونوں نے کہا تھا کہ انہیں انصاف کی امید نہیں ہے۔

اتل رائے پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام ہے

اتل رائے اس معاملے میں یوپی پولیس کی طرف سے درج خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں بھی ملزم ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ایم پی اتل رائے فرار ہوگئے، حالانکہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد سرینڈرکردیا ہے۔

10  دنوں میں سرینڈرکرنے کا کا حکم دیا تھا

دراصل الہ آباد ہائی کورٹ نے 29 جنوری کو طبی بنیادوں پر اتل رائے کو عبوری ضمانت دی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شرائط کی تعمیل نہ ہونے کی وجہ سے، 17 مئی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت میں توسیع کا مطالبہ کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا اور انہیں  10 دن کے اندر خودسپردگی کرنے کو کہا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago