قومی

’ہمیں لاپتہ جینٹل مین کہا گیا، لیکن ہم کبھی غائب نہیں ہوئے‘، نتائج سے پہلے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کیا بڑا دعویٰ

لوک سبھا الیکشن کے ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے الیکشن کمیشن نے آج پریس کانفرنس کیا۔ چیف الیکشن کمشنرراجیو کمارنے کہا، ’سوشل میڈیا میں ہمارے اوپرمیمس بنائے گئے ہیں، لاپتہ جینٹل مین ٹائپ بہت سے ٹیگس ہیں… ہم سبھی سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کریں گے، جوسات مرحلوں کے دوران ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر الیکشن کمشنروں کو لاپتہ جینٹل مین کہا گیا، لیکن ہم ہیمشہ سے یہاں تھے۔ کبھی غائب نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارہم نے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے… 64.2 کروڑ لوگوں نے ووٹنگ کی، جس میں 31.2 کروڑ خواتین نے ووٹ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

الیکشن کمیشن نے الیکشن پروگرام میں خدمات دینے والوں کی  تعریف کی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، ہماری پورے الیکشن میں پوری کوشش رہی کہ کسی خاتون کے خلاف کچھ غلط بیانی نہ ہو۔ اایسا ہوا تو ہم نے سخت احکامات جاری کئے۔ اس بار جموں وکشمیر میں خوب ووٹ پڑے۔ وادی میں 51.05 فیصد ووٹنگ ہوئی… اب ہم جموں وکشمیر میں الیکشن کرائیں گے، جب سروے کرنے گئے تھے، تب پوچھا تھا آج جواب دے رہا ہوں۔

’ہم نے سب کا ہیلی کاپٹر چیک کیا‘

چیف الیکشن کمشنر راجیوکمار نے کہا، ’ہم نے منی پاورپر شکنجہ کسا… پیسے اورشراب سمیت دیگر سامان تقسیم کرنے کا بڑا حادثہ سامنے نہیں آیا۔ انتظامیہ نے مضبوطی دکھائی… 4391 کروڑ کا ڈرگس پکڑا گیا… کوئی ایسا نہیں، جس کا ہیلی کاپٹر چیک نہ ہوا ہو… چاہے مرکزی وزیرہوں یا پھرکسی پارٹی کا صدر… انتخابی ضابطہ اخلاق کی 495 بڑی شکایتوں کوحل کیا گیا، جو کل شکایتوں کا 90 فیصد ہے۔

جے رام رمیش نے لگایا یہ بڑا الزام

اس سے پہلے اتوارکوالیکشن کمیشن نے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش سے ان کے سوشل میڈیا ہینڈل پرایک پوسٹ کے ذریعہ سے ان کی عوامی بیان کے لئے حقائق پر مبنی معلومات اورتفصیلات مانگی تھیں، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مرکزی وزیرامت شاہ نے کچھ ہی دن پہلے 150 ضلع مجسٹریٹ کو فون کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے آگے کی کارروائی کے لئے جے رام رمیش سے جواب مانگا ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے لئے سات مرحلوں کے میراتھن عمل کے لئے 19 اپریل سے شروع ہوئی ووٹنگ یکم جون (ہفتہ) کو ختم ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے بنائی تاریخ

لوک سبھا الیکشن سات مرحلوں میں منعقد کئے گئے تھے، جو 19 اپریل سے شروع ہوئے تھے اوریکم جون کو ختم ہوئے۔ شاید ایسا پہلی بار ہو رہا ہے جب الیکشن کمیشن ووٹنگ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے لئے 4 جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے، الیکشن کمیشن آج دوپہر 12:30 بجے دہلی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرنے والا ہے۔ ملک کی انتخابی تاریخ میں یہ شاید پہلی بار ہوگا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کے ختم ہونے پر ایک پریس کانفرنس بلائی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

7 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

7 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

8 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

8 hours ago