Maharashtra Politics: مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خاتمے کے بعد شیوسینا کے ایکناتھ شندے دھڑے اور بی جے پی نے مل کر حکومت بنائی۔ اس کے بعد سے مہا وکاس اگھاڑی اور حکمراں پارٹی کے درمیان لفظوں کی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ وہیں شیو سینا کی تقسیم کے بعد ادھو دھڑا اور شندے دھڑا آمنے سامنے آ گئے۔ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کی دہلیز تک پہنچ گیا جہاں شیو سینا کے ساتھ جاری لڑائی میں شندے دھڑے کو کامیابی ملی۔
اس کے بعد ایک بار پھر شیوسینا کے دونوں دھڑے ایک دوسرے پر زبانی حملے کر رہے ہیں۔ اب مہاراشٹر کے وزیر اور شیوسینا لیڈر دادا بھوسے نے دعویٰ کیا ہے کہ سنجے راوت کی وفاداری نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے ساتھ ہے۔
اسمبلی میں دادا بھوسے نے سنجے راوت کو استعفیٰ دینے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’’غداروں‘‘ کے ووٹوں پر راجیہ سبھا کے رکن بنے ہیں۔ ایکناتھ شندے اور 39 باغی ایم ایل اے کو طعنہ دینے کے لیے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا کے دھڑے نے ‘غدار’ کی اصطلاح استعمال کی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر نے سنجے راوت کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بھوسے نے ایک کمپنی کے نام پر کسانوں سے 178.25 کروڑ روپے کے شیئرز اکٹھے کیے، لیکن کمپنی کی ویب سائٹ صرف 1.67 لاکھ شیئر دکھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Supreme Court on Uddhav Thackeray Vs Eknath Shinde: شندے گروپ کی بغاوت پر سپریم کورٹ کا اہم تبصرہ، کہی یہ بڑی بات
… تو چھوڑ دیں گے سیاست – بھوسے
بھوسے نے کہا کہ اگر وہ قصوروار پائے جاتے ہیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے، لیکن اگر الزامات جھوٹے ہیں تو سنجے راوت کو راجیہ سبھا کے رکن اور سامنا کے ایڈیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ جبکہ اسپیکر راہل نارویکر نے بعد میں کہا کہ وہ بھوسے کے تبصرے کی تحقیقات کریں گے۔ سنجے راوت نے این سی پی-کانگریس کے ساتھ اتحاد میں مہا وکاس اگھاڑی کی قیادت میں حکومت بنانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ پھر ادھو ٹھاکرے کے ساتھ مل کر انہوں نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے کئی بار ملاقاتیں کیں۔ اس کے ساتھ ہی شیوسینا اور بی جے پی کا طویل عرصہ تک اتحاد ٹوٹ گیا اور دونوں پارٹیاں الگ ہو گئیں۔
-بھارت ایکسپریس
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…