قومی

Uma Bharti’s Controversial Statement on Namaz: ہ: اوما بھارتی کا اشتعال انگیز بیان- ہندو راشٹر نہ ہونے پر نماز پڑھ رہے ہوتے اکھلیش یادو اور ممتا بنرجی

مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی کی فائربرانڈ لیڈر اوما بھارتی نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ انہوں نے اب اکھلیش یادو اور ممتا بنرجی سمیت پورے اپوزیشن سے متعلق متنازعہ بیان دیا ہے۔ اوما بھارتی نے یہ متنازعہ بیان پیر کے روز اوما بھارتی نے ڈنڈوری کے بال پور میں ویرانگنہ رانی اونتی بائی بلیدان دیوس تقریب میں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک ہندو راشٹر نہیں ہوتا تو بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نماز پڑھ رہے ہوتے۔ وہیں انہوں نے کانگریس لیڈر اور راہل گاندھی کو آرایس ایس جوائن کرنے کا مشورہ دے دیا۔

کمیونسٹ لوگ لکھتے ہیں راہل گاندھی کی تقریر

مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی نے ہندو راشٹر سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک ہندو راشٹر نہیں ہوتا تو اکھلیش یادو اور ممتا بنرجی نماز پڑھ رہے ہوتے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کے بیرون ملک میں دیئے گئے ان کے بیان کہ انہیں پارلیمنٹ میں بولنے سے روکا جاتا ہے، اس پر اوما بھارتی کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی کی تقریر کمیونسٹ لوگ لکھتے ہیں۔ یہ لوگ ہندوستان کو نہیں مانتے ہیں۔ اوما بھارتی نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ راہل گاندھی کو راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کی شاکھا جوائن کرلینی چاہئے۔ پھر ان کو سب کچھ سمجھ میں آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Amritpal Singh Operation: اب تک امرت پال کیوں نہیں ہوا گرفتار؟ ناراض ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو لگائی پھٹکار

مذہب تبدیل کرانے والوں کو ہندوستان سے باہر کردیا جائے گا

ڈنڈوری ضلع میں ایک جگہ ہوئے مذہب تبدیلی کے معاملے میں اوما بھارتی کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو ملک سے باہر کردیا جائے گا۔ معاملہ ضلع کے جنوانی واقع مشنری ہاسٹل میں ہوئے مذہب تبدیلی سے متعلق تھا۔ اوما بھارتی کا کہنا تھا کہ یہ مذہب تبدیلی کافی خفیہ طریقے سے کی گئی۔ ایسا اب نہیں ہوگا، اگرہوا بھی تو سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ مذہب تبدیل کرنے والوں کا بوریا بستر سمیٹ کر نہ صرف مدھیہ پردیش سے بلکہ ہندوستان سے بھی باہر کروا دیا جائے گا۔

۔بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

6 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

7 hours ago