ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے سابرمتی ایکسپریس ٹرین حادثے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اسے ایک سازش قرار دیا ہے۔ اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ اس حادثے میں کوئی مسافر یا ملازم زخمی نہیں ہوا ہے، مسافروں کے لیے احمد آباد سے مزید سفر کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹرین نمبر 19168 سابرمتی ایکسپریس (بنارس-احمد آباد) احمد آباد کی طرف جارہی تھی۔ جھانسی ڈویژن کے تحت کانپور کے بھیمسین سیکشن میں گووند پوری اسٹیشن کے قریب جمعہ کی رات تقریباً 2:30 بجے ٹرین اچانک پٹری سے اتر گئی ،جس کی وجہ سے 22 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع ہے۔
ڈرائیور نے بتایا کہ حادثہ کیوں ہوا؟
ڈرائیور کے مطابق پہلی نظر میں پتھر انجن سے ٹکرا گیا ،جس سے انجن کا کیٹل گارڈ بری طرح ٹوٹ گیا یعنی جھک گیا۔ اس کے بعد کوچ پٹری سے اتر گئی۔ ساتھ ہی ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسافروں کو بس کے ذریعے کانپور شہر بھیجا جا رہا ہے۔ سینئر حکام جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
آئی بی اور یوپی پولیس بھی کرے گی تحقیقات – وزیر ریلوے
حادثے کے بارے میں ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ سابرمتی ایکسپریس پٹری پر رکھی کسی چیز سے ٹکرا گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی بی اور یوپی پولیس حادثے کی تحقیقات کریں گے۔ ایکس پر معلومات دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ‘سابرمتی ایکسپریس (وارانسی سے احمد آباد) کا انجن آج صبح 2:35 بجے کانپور کے قریب ٹریک پر رکھی کسی چیز سے ٹکرا گیا اور پٹری سے اتر گی۔ تیز دھار حملے کے نشانات ملے ہیں۔ ثبوت محفوظ کر لیے گئے ہیں۔ آئی بی اور یوپی پولیس بھی اس پر کام کر رہی ہے۔ مسافروں یا عملے کو کوئی چوٹ نہیں آئی، مسافروں کے لیے احمد آباد جانے کے لیے ٹرین کے انتظامات کیے گئے تھے۔
میمو ٹرین کا انتظام کیا گیا
دوسری جانب اے ڈی ایم سٹی کانپور راکیش ورما نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ 22 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں، لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ تمام مسافروں کو بسوں کے ذریعے کانپور اسٹیشن بھیجا جا رہا ہے، میمو ٹرین بھی آ رہی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…