سیاست

MV Chem Pluto Attack: ایم وی کیم پلوٹو  نامی جہاز پر ڈرون حملے پرراج ناتھ سنگھ نے کہا، ‘حملہ آور کو زمین کے اندر سے  بھی کھوج نکالا جائے گا’

MV Chem Pluto Attack: ’ایم وی کیم پلوٹو‘ نامی بحری جہاز پر ڈرون حملے اور بحیرہ احمر میں ’ایم وی سائی بابا‘ پر حملے کے معاملے میں بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حملہ آور کو زمین کے اندرسے  بھی کھوج نکالا جائےگا۔

وزیر دفاع نے کہا، “ہندوستان کے سمندری علاقے میں ہنگامہ آرائی تیز ہو گئی ہے۔ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کچھ لوگوں کو چبھ رہی ہے۔ دو بھارتی جہازوں کیم پلوٹو اور سائی بابا پر حملہ کیا گیا ہے۔ ہم بتانا چاہتے ہیں
کہ جس نے بھی یہ کیا  انجام دیاہے، ہم انہیں سمندر کی گہرائیوں سے نکال  لائیں گے اور انہیں سبق سکھائیں گے اور انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔

دراصل 23 دسمبر کو سعودی عرب سے منگلور آنے والے تجارتی جہاز ایم وی کیم پلوٹو پر حملہ ہوا تھا۔ اس جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا تھا۔ اس جہاز میں 21 ہندوستانی سوار تھے۔ اب یہ بحری جہاز پیر کو ممبئی پورٹ پہنچا۔ بحریہ اس حملے کی تحقیقات کرے گی۔
فارینسک اور تکنیکی ٹیمیں دھماکہ خیز مواد  تحقیقات کریں گی

دفاعی حکام نے بتایا کہ جہاز کے ممبئی پہنچنے کے بعد انڈین کوسٹ گارڈ، نیوی، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں نے مشترکہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جہاز پر حملہ کیسے ہوا۔ ویسٹرن نیول کمانڈ کا میری ٹائم آپریشن سینٹر کوسٹ گارڈ اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور نگرانی کر رہا ہے۔ بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ حملے کے علاقے اور جہاز پر ملنے والے ملبے کے تجزیے سے ڈرون حملے کا اشارہ ملتا ہے۔ فرانزک اور تکنیکی ٹیمیں حملے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کی قسم اور مقدار کی تحقیقات کریں گی۔ جہاز کا تجزیہ مکمل ہونے کے بعد مختلف ایجنسیاں مشترکہ طور پر تحقیقات شروع کریں گی۔

تحقیقات کے بعد مرمت کی جائے گی
بحریہ نے کہا، ایم وی کیم پلوٹو کو ممبئی میں ان کی کمپنی انچارج نے پیشگی کارروائیوں کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔ سامان کو جہاز سے دوسرے جہاز میں منتقل کرنے سے پہلے جہاز کو مختلف چیکس سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد ایم وی پلوٹو کے تباہ شدہ حصے کو بند کرکے مرمت کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اعظم خان کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ منتقل، 16 نومبر تک سماعت کا امکان

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کپل سبل نے کہا کہ ان کے موکل کی…

4 minutes ago

Congress leader lashes out at Dhirendra Shastri: دھیرندر شاستری پر کانگریس لیڈر برہم، بولے: اسے ایسی باتیں کہنے کا حق کس نے دیا؟

قابل ذکر ہے کہ بھگوان رام اور بھگوان کرشن سے متعلق دھیرندر شاستری کے بیان…

29 minutes ago

Bhavina Patel, Created History in Para Table Tennis: بھاونا پٹیل نے پیرا ٹیبل ٹینس میں رقم کی تاریخ، پیرالمپکس میں ملک کو دلایا پہلامیڈل

بھاونا پٹیل کی کھیلوں کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 2021 میں…

1 hour ago