وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں آئین پر بحث شروع کی ہے۔ یہ بحث دو دن تک جاری رہے گی۔ آئین پربحث شروع کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم ہندوستان کے لوگوں نے 26 نومبر 1949 کو آئین کو اپنایا تھا۔ انہوں نے آئین کی منظوری کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس ایوان اورملک کے تمام شہریوں کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین سماجی، معاشی، سیاسی اور ثقافتی زندگی کے تمام پہلوؤں کو چھو کرقوم کی تعمیر کی راہ ہموار کرتا ہے۔ آئین صرف ایک قانونی دستاویز نہیں ہے بلکہ قوم کی تعمیر کا راستہ متعین کرتا ہے۔
آئین پر یہ بحث ہفتہ تک جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو بحث کا جواب دیں گے۔ اس بحث میں بی جے پی کے 12 سے 15 لیڈر حصہ لیں گے۔ کانگریس کی طرف سے ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر قائدین آئین پر بولیں گے۔
کچھ لوگوں نے آئین کو ہائی جیک کیا
راج ناتھ سنگھ نے کہا، “پچھلے کچھ سالوں میں ملک میں ایسا ماحول بنایا گیا کہ آئین ایک خاص طبقے کے لوگوں کے لیے ہے۔ آئین بنانے میں بہت سے لوگوں کے کردار کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ آئین امریت ہے۔ جو جدوجہد آزادی کی آگ سے نکلی ہے۔” آئین کو ایک مخصوص پارٹی نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ آئین خود شہریوں کو مل کر کام کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ ہماری حکومت نے کھلے دل سے آئین کو قبول کیا ہے، مجھے فخر ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ‘سب کا وکاس’ کے جذبے سے کام کر رہی ہے۔
راہل-پرینکا بھی خطاب کریں گے
کانگریس کو یوم دستورپربحث کے لیے 2 گھنٹے 20 منٹ کا وقت ملے گا۔ کانگریس کے پارلیمانی اسٹریٹجک گروپ نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس اورآئین پر بحث کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا دونوں ایوان میں بولیں گے۔ یہ پرینکا گاندھی واڈرا کی پہلی تقریر ہوگی۔ کانگریس نے دونوں دنوں کے لیے ایوان میں تین سطری وہپ جاری کیا ہے اور اپنے اراکین پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ دونوں دنوں ایوان میں موجود رہیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی جانب سے بحث کی شروعات کریں گے۔
بھارت ایکسپریس
مرکزی وزیر نے عبادت گاہوں کے ایکٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا…
جوبائیڈن نے کہا کہ وہ عالمی بحران حل نہیں کر سکے۔غزہ میں جاری بحران کے…
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ایک اور فہرست جاری کر دی ہے۔ اس…
نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ…
سوڈانی فوج اور 'آر ایس ایف' کے اہلکار دونوں ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ…
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن غزہ کی جنگ کے…