-بھارت ایکسپریس
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی ایک طویل عرصے کے بعد بالآخر ایک مختلف روپ میں نظر آئے ہیں۔ ان کا یہ روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔راہل گاندھی نے اپنی بڑھی ہوئی داڑھی اور بال کو تراش لیا ہے۔راہل گاندھی کی داڑھی کے ساتھ بال بھی سیٹ ہو چکے ہیں۔ راہل گاندھی ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر دے گے۔
راہل گاندھی کے نئے روپ کو لوگ پسند کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی اس نئے روپ میں کافی پرکشش نظر آرہے ہیں۔ تصویروں میں راہل گاندھی ٹائی اور کوٹ پینٹ پہنے ہوئے نظرآرہے ہیں اور اپنی داڑھی اور مونچھیں تراشے ہوئے ایک نئے انداز میں نظر آرہیں ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 7 ستمبر 2022 سے بھارت جوڑو یاترا کے آغاز کے بعد سے راہل گاندھی کئی ریاستوں سے گزرے ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی نے اپنے پورے سفر کے دوران اپنی داڑھی اوربال نہیں کٹوائے۔ ایسے میں وہ بہت مختلف نظر آنےلگے۔ لوگوں نے ان کواس روپ میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔ جس پر کئی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے مختلف تبصرے کیے اور ان کا موازنہ صدام حسین سے کیا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…