Sonia Gandhi Birthday:کانگریس کی سابق صدرسونیا گاندھی آج یعنی ہفتہ کو اپنی 77ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سونیا گاندھی کو ان کی 77 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، “محترمہ سونیا گاندھی کو سالگرہ مبارک ہو۔ یسور انہیں لمبی زندگی اور اچھی صحت عطا فرمائے۔
سونیا گاندھی 9 دسمبر 1946 کو اٹلی میں پیدا ہوئیں۔ وہ سب سے طویل مدت تک کانگریس کی صدر رہیں۔ انہوں نے صحت کی وجوہات کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں سے خود کو فعال سیاست سے دور کر رکھا ہے اور ان کے بیٹے راہل گاندھی اور بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا پارٹی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کانگریس نے بھی سونیا گاندھی کو مبارکباد دی
کانگریس نے بھی سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ کانگریس کے آفیسشل سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ ‘سونیا گاندھی جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ جو دیانت، ہمدردی اور ہمت کی اعلیٰ صفات کی مظہر ہیں۔ وہ طاقت کا ایک ستون ہے جس نے اپنی زندگی عظیم قربانی کے ساتھ عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…