Delhi Police: دارالحکومت دہلی کے وی وی آئی پی علاقہ وسنت کنج میں جمعہ کے روز دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اورگینگسٹرس کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران پولیس کو لارنس بشنوئی گینگ کے دو شوٹروں کو گرفتارکرنے میں کامیابی ملی۔ دہلی پولیس کرائم برانچ دونوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ جانکاری کے مطابق، وسنت کنج علاقے میں لارنس گینگ کے شوٹرس کے ساتھ دہلی پولیس اسپیشل سیل کا تصادم ہوا۔ دونوں طرف سے جم کرگولیاں چلیں۔ اس دوران دہلی پولیس نے دو شوٹروں کو گرفتار کرلیا۔ دونوں شوٹروں میں ایک نابالغ ہے اور دونوں کے خلاف کئی مقدمے پہلے سے درج ہیں۔ دونوں گولڈی برارگینگ سے بھی وابستہ ہیں۔
ہریانہ سے ہے شوٹروں کا تعلق
دہلی پولیس نے جن دو شوٹروں کو گرفتارکیا ہے، ان میں سے ایک کا نام انیس (23 سال) اوردوسرے کا نام سی سی ایل (15 سال) ہے۔ ان کے تار تین دسمبر کو پنجاب کے ایک سابق رکن اسمبلی کے پنجابی باغ واقع گھر پرفائرنگ کے حادثہ سے بھی جڑے ہیں۔ ہرش ملہوترا کے یہاں آکاش اور اکھل نے فائرنگ کے حادثہ کو انجام دیا تھا۔ دونوں دہلی سے متصل ہریانہ کے سونی پت اور چرکھی دادری کے باشندہ ہیں۔
6 دن پہلے سابق رکن اسمبلی کے گھر پرکی تھی فائرنگ
دہلی پولیس اسپیشل سیل کی طرف سے جاری پوچھ گچھ میں دونوں نے بتایا تھا کہ وہ پنجاب کے سابق رکن اسمبلی دیپ ملہوترا کے گھر پرہوئی فائرنگ میں آکاش اوراکھل شامل تھا۔ دونوں نے گینگسٹرس گولڈی براڑ کے کہنے پر سابق رکن اسمبلی دیپ ملہوترا کے گھر پر فائرنگ کے حادثہ کو انجام دیا تھا۔ پنجاب کے سابق رکن اسمبلی کو گولڈی نے ہی دھمکی آمیزوائس نوٹ بھیجے تھے۔ اس نے وصولی کے لئے بھی فون کیا تھا۔ گولڈی کے کہنے پردونوں نے پنجاب میں سابق رکن اسمبلی کے شراب کے ٹھیکے جلائے تھے۔
جیل میں ہوئی تھی گروہ کے اراکین سے ملاقات
وی پی او بھٹ گاؤں، سونی پت، ہریانہ کے باشندہ آکاش نے انکشاف کیا کہ وہ تھانہ موہنا، ہریانہ میں قتل کی کوشش کے ایک معاملے میں جیل میں بند تھا۔ جیل مدت کے دوران اس کی ملاقات گولڈی براڑ-لارنس بشنوئی گروہ کے اراکین سے ہوئی اور وہ گروہ میں شامل ہوگیا۔ نتیش کی اپنے گاؤں کے کچھ لوگوں سے ذاتی دشمنی ہے، اس لئے وہ لارنس بشنوئی اورگولڈی براڑ گروہ کے اراکین میں شامل ہوگیا اور جرائم کی دنیا میں قدم رکھا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…