اتر پردیش پاور کارپوریشن کی جانب سے نئے بجلی کنکشن کی شرحوں کے لیے ریگولیٹری کمیشن میں نظرثانی شدہ کاسٹ ڈیٹا بک کی تجویز داخل کی گئی ہے۔ اس کے تحت اب غریب دیہاتیوں کو بھی نیا کنکشن لینے کے لیے 44 فیصد زیادہ پیمنٹ کرنا پڑے گا۔ اسی طرح صنعتوں کے نرخوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔
اگر یہ تجویز منظور کر لی جاتی ہے ۔تو اس سے غریب صارفین زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ انرجی کارپوریشن نے 2 کلو واٹ تک کنکشن کے لیے لیبر فیس کی رقم 150 روپے سے بڑھا کر 564 روپے کر دی گی ہے۔ جس کی وجہ سے بی پی ایل اور چھوٹے گھریلو کنکشن لینے والوں کو 44 فیصد تک زیادہ ادائیگی کرنی ہوگی۔
موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کریں تو 1 کلو واٹ کنکشن پر 1032 روپے جی ایس ٹی کے بغیر وصول کیے جاتے تھے۔ اب یہ ریٹ مجوزہ قیمت میں 1486 روپے ہو گے ہیں ۔ جب کہ سمارٹ میٹر کے سنگل فیز کنکشن پر 3822 روپے دیئے جا رہے تھے جو اب بڑھاکر 6316 روپے ہو سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…