Uttar Pradesh: اترپردیش کے مرادآباد میں شرپسندوں نے مسجد کے امام کا قتل کردیا۔ حملہ آوروں نے انہیں منگل کی صبح 4 بجے فون کیا۔ گھر سے باہر نکلتے ہی سینے میں گولی مار دی۔ گولی کی آواز سن کر گھر کے دیگر افراد باہر آئے اور جلدی سے انہیں ہسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
امام کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کرکے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی۔ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر 12 بور کا پستول پڑا ہوا ملا۔ پولیس نے امام کی اہلیہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ فارنسک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
بھینسیا گاؤں کا واقعہ
یہ واقعہ مرادآباد ضلع کے بھینسیا گاؤں میں پیش آیا۔ مسجد یہاں گاؤں کے وسط میں واقع ہے۔ جس میں رام پور کے گاؤں چاؤپورہ ماسواسی کے رہنے والے مولانا اکرم 15 سال سے امام کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے گاؤں میں ہی گھر بنایا اور اپنی بیوی اور 6 بچوں کے ساتھ رہتے تھے۔
صبح چار بجے کال آئی
بلایاگاؤں کے پردھان شان کے والد جبار نے بتایا کہ مولانا گھر کی دوسری منزل پر سو رہے تھے۔ پھر صبح 4 بجے کسی نے فون کیا اور باہر آنے کو کہا۔ مولانا نے جیسے ہی نیچے آکر دروازہ کھولا۔ حملہ آور انہیں پکڑ کر گھر کے پیچھے کھنڈرات میں لے گئے اور گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اپنے میکے میں تھی بیوی، پولیس کر رہی ہے تفتیش
امام کے قتل کی خبر سن کر پورے گاؤں کے لوگ جمع ہو گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ کے وقت امام کی بیوی آمنہ رام پور میں اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہ بھی گھر پہنچ گئی۔ پولیس اہلکار ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…