وزیر داخلہ امت شاہ کے پارلیمنٹ میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بیان سے سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں مسلسل بی جے پی پر حملہ کر رہی ہیں۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اوراترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے اس معاملے کو لے کرملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے اس ہفتے کے شروع میں راجیہ سبھا میں امبیڈکرکے ریمارکس پرمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کو نشانہ بنایا اور 24 دسمبرکوملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ مایاوتی نے ایک پوسٹ لکھا۔ امت شاہ کے ذریعہ جو بیان دیا ہے اس سے لوگوں کے دلوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پارلیمنٹ میں ان کی طرف سے ایسے (عظیم آدمی) مہاپروش کے بارے میں کہے گئے الفاظ سے ملک کے تمام طبقات کے لوگ بہت حیران، ناراض اور مشتعل ہیں۔ اسی سلسلے میں امبیڈکر وادی بی ایس پی نے ان سے اپنا بیان واپس لینے اورمعافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، جس پر ابھی تک عمل نہیں ہو رہا ہے۔ ایسے میں مطالبہ پورا نہ ہونے پر بی ایس پی نے پورے ملک میں آواز اٹھانے کی بات کہی۔ اس لیے اب پارٹی نے اس مطالبے کی حمایت میں 24 دسمبر 2024 کو ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دن ملک کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر مکمل طور پر پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
امت شاہ نے آخر ایسا کیا کہا تھا؟
17 دسمبرکو پارلیمنٹ میں امت شاہ کی تقریر کے بعد تنازعہ شروع ہوا تھا۔ راجیہ سبھا میں آئین پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ امبیڈکر کے جواہر لال نہرو کی کابینہ سے استعفیٰ دینے کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی اپنی تقریر میں 1 گھنٹہ 7 منٹ پر امت شاہ نے کہا، ”یہ اب فیشن بن گیا ہے… امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر۔اتنا نام اگر بھگوان کا لیتے تو سات جنموں تک سورگ مل جاتا ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے، “ہم امبیڈکر کا نام لیتے ہوئے خوش ہیں۔ امبیڈکر کا نام سو گنا زیادہ لیں۔ لیکن میں آپ کو بتاتا ہوں کہ امبیڈکر جی کے تئیں آپ کا کیا احساس ہے؟ امبیڈکر جی نے ملک کی پہلی کابینہ سے استعفیٰ کیوں دیا؟
بھارت ایکسپریس
گزشتہ ایک سال 2023-2024 کے دوران 4.60 کروڑ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ روزگار کے…
پپو یادو نے بی پی ایس سی امیدواروں کی حمایت میں آج ریل اور چکہ…
زراعت کے شعبے کے بارے میں منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ یو پی اے کے…
جب پرشانت کشور سے پوچھا گیا کہ آپ غیر قانونی طریقہ سے بھوک ہڑتال کر…
دہلی-این سی میں جمعہ کی صبح دھند کی چادر چھائی ہوئی ہے، درجہ حرارت میں…
ویلز نے بتایا کہ پولیس اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر…