قومی

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سونپے تقرری نامے، بولے- لہروں پر فتح لکھیں، وہ حوصلہ ہمارا ہو

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو 20ویں روزگار میلے میں مختلف سرکاری اداروں میں نو منتخب 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامے سونپے۔ اس موقع پر نو منتخب امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھارت کا نوجوان پورے حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اب حکومت کا حصہ بننے کے بعد آپ کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کی امنگوں کو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے انجام دیں۔وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تہواروں کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ ان خوشیوں کے درمیان آج کا دن ہزاروں خاندانوں کی زندگی میں ایک نئی خوشی لے کر آیا ہے۔ آج ملک کے 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سرکاری خدمات کے لیے تقرری نامے دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج آپ جس مقام تک پہنچے ہیں، اس کے پیچھے آپ کی محنت تو ہے ہی، اس کے ساتھ آپ کے والدین اور اہل خانہ کی محنت اور قربانیاں بھی شامل ہیں۔

پی ایم مودی نے نوجوانوں اور اہل خانہ کو مبارکباد دی

پی ایم مودی نے کہا، ’’میں آپ تمام نوجوان ساتھیوں اور آپ کے اہل خانہ کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ زندگی کے اس نئے آغاز کے لیے میری جانب سے آپ سب کو نیک خواہشات۔‘انہوں نے کہا کہ آج آپ سب ایسے وقت میں بھارت سرکار سے وابستہ ہوئے ہیں، جب ملک ایک بہت بڑے ہدف کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ ہدف 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر ہے۔ اس میں آپ جیسے نوجوانوں کا بہت بڑا کردار ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا حصہ بننے کے بعد آپ کو ہر وہ فیصلہ لینا ہے جو ترقی یافتہ اور خود کفیل بھارت کی مہم کو مسلسل مضبوط کرے۔

نوجوانوں کے تئیں آپ کی خاص ذمہ داری ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان ہونے کے ناتے خاص طور پر دیگر نوجوانوں کے تئیں آپ کی ایک خصوصی ذمہ داری ہے۔ آج پوری دنیا ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت اور ہنر پر اعتماد کر رہی ہے۔ دنیا کو ہمارے جدت طرازوں، صنعت کاروں اور نوجوان طاقت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

لہروں پر فتح لکھیں، وہ حوصلہ ہمارا ہو

اسی دوران وزیر اعظم مودی نے ایک نظم پڑھتے ہوئے کہا:

’’سورج ہمارا ہو، سمندر بھی ہمارا ہو۔
کشتی ہماری ہو، ملاح بھی ہمارا ہو۔
لہروں پر فتح لکھیں، وہ حوصلہ ہمارا ہو۔‘‘

انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا نوجوان اسی حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اب بھارت سرکار کا حصہ بننے کے بعد آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی امنگوں کو سمجھیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری صلاحیت کے ساتھ انجام دیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi in Banaskantha: ہمارے کسان ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد اور ملک کی ترقی کے سب سے بڑے ستون ہیں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نے گجرات کے بناس کانٹھا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح…

10 minutes ago

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے…

1 hour ago

West Bengal Textbook Updates: اب بنگال کے بچے ’پانی‘ نہیں ’جل‘ پڑھیں گے، نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

تاریخ کی کتابوں میں اتر پردیش کے سنولی اور ہریانہ کے راکھی گڑھی میں ہونے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: گجرات کے بناس کانٹھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو، سڑکوں پر امڈے لوگوں نے کیا شاندار استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ کے مویشی فارم کا…

2 hours ago