سیاست

Muhammad Yunus-Tarique Rahman Meeting: لندن میں  محمد یونس کی خالدہ ضیاء کے بیٹے سے  ملاقات،کیا بنگلہ دیش میں اب  ختم  ہوسکتی ہے سیاسی رشہ کشی؟

بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام کے درمیان نگراں حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے جمعہ کو لندن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے ایگزیکٹو صدر طارق رحمان سے خفیہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات یونس کے دورہ برطانیہ کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب بنگلہ دیش میں آئندہ قومی انتخابات کو لے کر سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

اس ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طارق رحمان نے یونس کو رمضان 2026 سے قبل انتخابات کرانے کی تجویز دی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی این پی کی صدر خالدہ ضیا بھی اس رائے سے متفق ہیں۔

بنگلہ دیش میں بھی وقت سے پہلے انتخابات ہو سکتے ہیں

اس کے جواب میں یونس نے واضح کیا کہ وہ اپریل 2026 کے پہلے پندرہ دن میں انتخابات کرانے کا اعلان کر چکے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہےکہ  انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضروری تیاریاں بروقت مکمل ہو جائیں تو رمضان شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل بھی انتخابات ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے اصلاحات اور انصاف کے نظام میں خاطر خواہ پیش رفت کی ضرورت ہوگی۔

قابل ذکر بات یہ ہے  کہ طارق رحمان اور یونس کے درمیان 2008 میں لندن میں قیام کے بعد یہ پہلی ذاتی ملاقات تھی، رمضان المبارک اگلے سال فروری کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ فی الحال بی این پی کے اعلیٰ رہنما مسلسل دسمبر 2025 تک انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ طارق رحمان نے لندن سے ورچوئل ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے بھی اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

یونس نے ملک سے اپنے خطاب میں انتخابات کا اعلان کیا تھا

حال ہی میں یونس نے قوم سے اپنے عید خطاب میں کہا تھا کہ ‘میں اہل وطن کو مطلع کرتا ہوں کہ اگلے عام انتخابات اپریل 2026 کے پہلے پندرہ دن میں ہوں گے۔’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن مناسب وقت پر انتخابی روڈ میپ پیش کرے گا۔ یونس کے اس اعلان پر ملک کی کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

گزشتہ ہفتے بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے ڈھاکہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “اپریل کسی بھی طرح انتخابات کے لیے موزوں نہیں ہے۔ یہاں گرمی، طوفان اور بارش کا امکان ہے اور یہ رمضان المبارک کے بعد کا وقت ہے۔ اس کے علاوہ اس وقت طلبہ کے امتحانات ہیں۔”

بھارت اایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

1 hour ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

1 hour ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

2 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

2 hours ago