Police not allowing me to meet minor rape victim : دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلو) کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کا دھرنا منگل کو مسلسل دوسرے دن سینٹ اسٹیفن اسپتال میں جاری رہا، جہاں دہلی حکومت کے ایک سینئر اہلکار کے ذریعہ مبینہ طور پر عصمت دری کرنے والی ایک نابالغ کو داخل کرایا گیا ہے۔
سواتی مالیوال پیر کی صبح یہ دعویٰ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئیں کہ انہیں متاثرہ سے ملنے سے روکا جا رہا ہے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ ایک پولیس افسر نے کہا کہ متاثرہ کی ماں کسی سے ملنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ اس کی بیٹی ابھی تک زیر نگرانی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو نومبر 2020 سے جنوری2021 کے درمیان دہلی حکومت کے خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پریمودے کھاکھا نے مبینہ طور پر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا، جس سے وہ حاملہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق کھاکھا کی اہلیہ سیما رانی نے مبینہ طور پر متاثرہ کو اسقاط حمل کی گولیاں کھلائیں۔ کھاکھا اور سیما رانی کو پیر کو گرفتار کیا گیا۔
سواتی مالیوال نے کہا، ”میں کل صبح 11 بجے یہاں (سینٹ سٹیفن اسپتال) آئی تھی، لیکن دہلی پولیس نے مجھے لڑکی یا اس کی ماں سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ میں نے پوری رات یہاں گزاری۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ پولیس مجھے اس سے ملنے سے کیوں روک رہی ہے۔”
ڈی سی ڈبلیو کے چیئرمین نے کہا کہ کمیشن نے دہلی پولیس، خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے اور شہری حکومت کے محکمہ خدمات کو اس معاملے میں کارروائی کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید کارروائی کے لیے لڑکی اور اس کی ماں سے ملنا ضروری ہے۔
سواتی مالیوال نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کیا، “اگر میں لڑکی سے ملنے نہیں آئی تو وہ کہیں گے کہ میں نے اس سے ملنے کی زحمت نہیں کی۔ اور اب جب میں یہاں ہوں تو وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ڈرامہ ہے۔ سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ سیاست دان سچ بھی نہیں بول سکتے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو چیف سکریٹری کو ملزم افسر کو معطل کرنے کا حکم دیا۔حکم نامے کے مطابق معطلی کی مدت کے دوران مذکورہ افسر کو پیشگی اجازت کے بغیر محکمہ کے ہیڈ کوارٹر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ) ساگر سنگھ کلسی نے بتایا کہ سیما رانی کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔جس کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔جب کہ کھاکھا کو منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…