بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی فوج نے میڈیا میں چل رہی سرجیکل اسٹرائیک کی خبروں کی تردید کی ہے۔ فوج کے پی آراو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجوری-پونچھ علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کئے جانے کی ایک خبرایک ہندی اخبارمیں شائع کی گئی ہے۔ یہ خبر پوری طرح سے بے بنیاد ہے۔ کیونکہ فوج کی طرف سے ایسی کوئی بھی سرجیکل اسٹرائیک راجوری-پونچ ضلع کے درمیان ایل اوسی کے پارجاکرنہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ پیر کو دراندازی کی کوشش کو ناکام کیا گیا تھا۔
سرجیکل اسٹرائیک کی خبر پر فوج کا بیان
ڈیفنس پی آراو نے مزید کہا کہ ایک ہندی اخبارمیں راجوری ڈیٹ لائن سے ایک خبر شائع کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستانی فوجیوں نے راجوری-پونچ ضلع کے درمیان ایل او سی کے پارجا کر پی اوکے کے کوٹلی نکلائے میں دہشت گردوں کے چارلانچنگ پیڈ کو تباہ کردیا۔ جو پوری طرح سے غلط ہے۔ ہندوستانی فوجیوں نے ایسی کسی سرجیکل اسٹرائیک کو انجام نہیں دیا ہے۔
پی اوکے پار کرکے سرجیکل اسٹرائیک کا خبر میں کیا گیا تھا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ اخبار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستانی فوجیوں نے پی اوکے میں تقریباً ڈھائی کلو میٹر اندرتک گھس کردہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ کو تباہ کیا، جس میں 8-7 دہشت گرد مارے گئے ہیں، ان میں پاکستان بیٹ ٹیم کے جوان بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Nuh Violence: نوح تشدد میں پولیس کے ذریعہ انعامی بدمعاش بنائے گئے وسیم کے پیر میں لگی پولیس کی گولی، اسپتال میں داخل
فوج نے خبرکو بتایا فرضی
خبرمیں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس مشن کو 12 سے 15 کمانڈوکوانجام دیا۔ ان کمانڈو نے پیدل ایل اوسی کو پارکرکے پوری مکمل چوکسی کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیک کی، جس میں دہشت گردوں کو بھگانے کا موقع نہیں ملا۔ اب اس خبر کی فوج کی طرف سے تردید کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…