سیاست

PM Modi to visit flood-hit Punjab on 9 September : پنجاب میں تباہ کن سیلاب، پی ایم  نریندر مودی 9 ستمبر کو  متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے، خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان ممکن

نئی دہلی: پی ایم نریندر مودی 9 ستمبر کو پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ وہاں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے اور ممکن ہے کہ اس موقع پر پنجاب کے لیے ایک خصوصی مالی امدادی پیکیج کا اعلان بھی کریں۔ اس حوالے سے اطلاع پنجاب بی جے پی نے ایکس پر دی۔

بی جے پی کی جانب سے اطلاع

پنجاب بی جے پی نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا:”پی ایم  نریندر مودی 9 ستمبر کو پنجاب کے ضلع گرداسپور آئیں گے۔ وہ سیلاب متاثرین سے براہِ راست ملاقات کریں گے، ان کے دکھ درد میں شریک ہوں گے، اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔”

بی جے پی کا کہنا ہے کہ پی ایم نریندر مودی  کا یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ مرکزی حکومت پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مشکل وقت میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔

سیلاب سے شدید تباہی

اطلاعات کے مطابق، پنجاب میں حالیہ سیلاب سے لاکھوں ہیکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، جب کہ اب تک 46 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق، این ڈی آر ایف (NDRF)، فوج، بی ایس ایف (BSF) اور پنجاب پولیس مل کر جنگی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی واضح ہے کہ پنجاب اس وقت گزشتہ کئی دہائیوں کا سب سے بڑا اور شدید سیلاب جھیل رہا ہے۔ اس قدرتی آفت نے نہ صرف پنجاب بلکہ ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، اور اتراکھنڈ کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے عام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی-این سی آر میں آندھی-طوفان کا الرٹ، یوپی-بہار میں راحت، کئی ریاستوں کے لیے محکمہ موسمیات نے جاری کی وارننگ جاری

پی ایم مودی کا ممکنہ ہماچل پردیش کا دورہ

اطلاعات کے مطابق  پی ایم نریندر مودی ہماچل پردیش کے متاثرہ اضلاع کا بھی دورہ کر سکتے ہیں۔ ان کے دورے سے قبل، وزارتِ داخلہ کی دو ٹیمیں چمبا اور کُلّو کے اضلاع میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گی۔

ایک ٹیم پٹھان کوٹ سے چمبا اور دوسری چندی گڑھ سے کلّو جائے گی۔ یہ دونوں ٹیمیں 10 ستمبر تک علاقے میں رہیں گی اور نقصانات کا تجزیہ کر کے وزارتِ داخلہ کو رپورٹ پیش کریں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

2 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

4 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

4 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

5 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

5 hours ago