سیاست

Lok Sabha Elections 2024: ایس پی-کانگریس کی باتیں اور وعدے بھی جھوٹے ، پی ایم مودی نے اٹاوہ میں اکھلیش یادو پر کیا طنز

وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹاوہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ایس پی کے بانی اور سابق سی ایم ملائم سنگھ یادو کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا، “ملائم سنگھ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ مودی دوبارہ جیت کر آرہے ہیں اور مودی آیا بھی ۔ اب ان کےچھوٹےبھائی بھی بی جے پی کو جتنانے  کی بات کر رہیں ہیں ، آخر دلی کی بات زبان پر آہی گئی ۔

وزیر اعظم نے اکھلیش یادو کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، “سماج وادی پارٹی کو خاندان سے باہر کوئی یادو نہیں ملا اور ہم نے موہن یادو کو وزیراعلیٰ بنایا، یہ بی جے پی ہے، جہاں ایک عام کارکن بھی وزیراعلیٰ بن سکتا ہے۔ میں نے دوارکا میں پوجا کی تھی، لیکن کانگریس کے شہزادے کو اس میں بھی پریشانی ہے۔ میں یہاں کے ایس پیز سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ یادوونشی ہیں اور آپ شہزادے کو اس کے بیان پر قائل نہیں کر سکے۔ مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بھگوان پر بھی تنقید شروع کر دی ہے۔

راہل گاندھی کو نشانہ بنایا

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مین پوری، قنوج اور اٹاوہ کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور کچھ امیٹھی-رائے بریلی کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں، لیکن مودی کی وراثت غریبوں کا مستقل گھر ہے۔ شاہی خاندان کے وارث کے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم بننے کی اس بری روایت کو توڑا ہے۔ پانچ سال پہلے کانگریس کا شاہی خاندان انتخابات کے دوران مندر مندر تک گھوم رہا تھا۔ کانگریس کے شہزادے نے اپنے کوٹ کےاوپر جنیو پہن ہوا تھا، لیکن اس بار رام مندر کی تعمیر سے پورا ملک خوش تھا، لیکن انہوں نےپران تتشٹھاکی دعوت کو بھی ٹھکرا دیا۔

ایس پی-کانگریس کی باتیں اور وعدے بھی جھوٹے

انہوں نے کہا کہ ایس پی-کانگریس کی باتیں جھوٹی ہیں اور ان کے وعدے بھی جھوٹے ہیں۔ ایس پی-کانگریس کے نعرے جھوٹے ہیں اور ان کی نیتوں میں کھوٹ ہے۔ یہ لوگ مسلسل جھوٹ بولیں گے، چاہے وہ ملک اور معاشرے کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچائیں۔ ان لوگوں نے  ملک کوکورونا بحران کے دوران بھی نہیں چھوڑاتھا۔ اس وقت مودی جی ایک ایک  جان بچانے میں مصروف تھے، ملک کے سائنسدانوں نے ویکسین بنا لی، لیکن ایس پی اور کانگریس کے لوگ اس کو بھی بدنام کرتے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago