PM Narendra Modi in West Bengal: وزیر اعظم نریندر مودی بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اسی سلسلے میں آج انہوں نے نادیہ ضلع کے کرشن نگر میں ریل، بجلی اور سڑک کے شعبوں سے متعلق 15 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے پہلے پی ایم نے ہگلی کے آرام باغ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس کے بعد انہوں نے شام کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر سی وی آنند بوس سے ملاقات کی۔
کرشن نگر میں پروجیکٹوں کا تحفہ دینے کے بعد پی ایم مودی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو پرنام کرتا ہوں ۔ جو بھگوان اور جنتا جناردن ہیں۔ آپ کا بڑی تعداد میں آنا واضح پیغام دے رہا ہے کہ اس بار این ڈی اے حکومت 400 سے تجاوز کر جائے گی۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی ایم سی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جس طرح سے ٹی ایم سی حکومت چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی کی ‘نیائے یاترا’ آج مورینا کے راستے ایم پی میں داخل ہوگی، بی جے پی نے کہا ایسی یاترا کا کوئی فائدہ نہیں جس میں سمت اور عزم نہ ہو
بنگال کے لوگوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ بار بار ٹی ایم سی کو مینڈیٹ دیا۔ لیکن اب ٹی ایم سی ظلم اور بدعنوانی کا دوسرا نام بن چکی ہے۔ ترقی ٹی ایم سی کی ترجیح نہیں ہے۔ ان کے لیے کرپشن، اقربا پروری اور خیانت، بدعنوانی ترجیح ہے۔ ٹی ایم سی بنگال کے لوگوں کو غریب رکھنا چاہتی ہے تاکہ ان کی سیاست جاری رہے، ان کا کھیل جاری رہے۔
بھارت ایکسپریس
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…