پی ایم نریندر مودی نے اتوار کے روز آسام کے ضلع درانگ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو کانگریس سے ہوشیار رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لوگ ہماری فوج کی بجائے دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کا جھوٹ کانگریس کا ایجنڈا بن جاتا ہے۔ اسی لیے آپ کو ہمیشہ کانگریس سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
تب پورا ملک دہشت گردی سے لہولہان تھا — پی ایم مودی
پی ایم مودی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جب کانگریس اقتدار میں تھی، تب پورا ملک دہشت گردی سے لہولہان تھا اور کانگریس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہتی تھی۔ آج ہماری فوج آپریشن سندور چلا رہی ہے، پاکستان کے کونے کونے سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک رہی ہے، لیکن کانگریس کے لوگ پاکستان کی فوج کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کانگریس کے لوگ ہماری فوج کی بجائے دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کا جھوٹ کانگریس کا ایجنڈا بن جاتا ہے۔ اسی لیے آپ کو کانگریس سے ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔
کانگریس کو ملک کے مفاد کی پرواہ نہیں
انہوں نے مزید کہا: کانگریس کے لیے اس کا ووٹ بینک سب سے اہم ہے۔ کانگریس کو ملک کے مفاد کی کبھی پرواہ نہیں رہی۔ آج کانگریس ملک دشمن عناصر اور دراندازوں کی محافظ بن چکی ہے۔ جب کانگریس اقتدار میں تھی، تب وہ دراندازی کو بڑھاوا دیتی تھی، اور آج کانگریس چاہتی ہے کہ درانداز ہمیشہ کے لیے بھارت میں بس جائیں اور بھارت کا مستقبل وہی طے کریں۔
ہم نے آسام میں 10 سال میں 6 پل بنائے
پی ایم مودی نے کہا: کانگریس نے دہائیوں تک آسام پر حکومت کی، لیکن 60 سے 65 سالوں میں برہم پترا ندی پر صرف تین پل بنائے۔ اس کے برعکس، جب آپ نے ہمیں موقع دیا، تو ہم نے صرف ایک دہائی میں چھ نئے پل تعمیر کیے۔ یہ فطری چیز ہے کہ آپ ہماری کوششوں کی تعریف کریں گے اور ہمیں اپنی حمایت دیں گے۔”
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ:“صرف نو دنوں میں، نوراتری کے پہلے دن سے، جی ایس ٹی کی شرحوں میں نمایاں کمی ہونے جا رہی ہے، جس سے ملک کے عوام کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔ اس کمی کی وجہ سے سیمنٹ، انشورنس، موٹر سائیکل اور کاروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…
فلم ساز سنجے گپتا کے اچانک انتقال کی خبر سے بالی ووڈ میں غم کی…
خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…
جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…
آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…
کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…