پی ایم نریندر مودی نے آسام میں ہزاروں کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بڑی عوامی ریلی سے بھی خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں پی ایم نریندر مودی کہا: آپریشن سندور کے بعد کل میرا پہلی بار آسام آنا ہوا ہے۔ ماں کاماکھیا کے آشیرواد سے آپریشن سندور کو زبردست کامیابی ملی، اور ماں کاماکھیا کی اس دھرتی پر آ کر پنیہ کا احساس ہو رہا ہے۔ یہاں جنم اشٹمی (کرشن جنم دن) منائی جا رہی ہے، اس کے لیے میں آپ سب کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔”
“بھارت رتن بھوپن ہزاریکا جی کو یاد کرتے ہوئے…”
پی ایم مودی نے کہا:”چند دن پہلے ہم نے بھارت رتن سدھاکنت بھوپن ہزاریکا جی کا جنم دن منایا۔ کل ان کی عزت میں منعقد ایک بڑے پروگرام میں شامل ہونے کا مجھے موقع ملا۔ آسام کے ایسے عظیم سپوتوں اور ہمارے بزرگوں نے آسام کے لیے جو خواب دیکھے تھے، انہیں پورا کرنے کے لیے بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت پوری نیک نیتی سے کام کر رہی ہے۔”
کانگریس کا بیان دل کو چوٹ دینے والا تھا
پی ایم مودی نے مزید کہا: رات کو مجھے وزیرِ اعلیٰ نے ایک بات بتائی، جس سے مجھے دلی تکلیف پہنچی۔ انہوں نے مجھے کانگریس پارٹی کے صدر کا ایک بیان دکھایا۔ جس دن بھوپن ہزاریکا جی کو بھارت رتن دیا گیا، اُس دن کانگریس صدر نے کہا: ‘یہ مودی ناچنے گانے والوں کو بھارت رتن دے رہا ہے۔’
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…
دہلی کے کنوٹ پلیس میں احتجاج اور حساس صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی ٹریڈرس…
دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں کے دروازے بند کر دیے تھے۔ اس سے پہلے دہلی…
دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…