قومی

All India Official Language Conference: نیا نقطہ نظر، توانائی اور تحریک لاتی ہے آل انڈیا آفیشل لینگوئج کانفرنس: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

گاندھی نگر: ہندی دیوس کے موقع پر گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر میں پانچویں آل انڈیا راج بھاشا کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شرکت کی اور ملک بھر سے آئے راج بھاشا اور بھارتی زبانوں کے ماہرین کا خیرمقدم کیا۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے ایک خاص موقع ہے، کیونکہ پورے ملک سے راج بھاشا اور بھارتی زبانوں کے شوقین افراد یہاں جمع ہوئے ہیں۔ یہ میرا پارلیمانی حلقہ بھی ہے اور میں آپ سب کا دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تقریب ہمیشہ دہلی کے وگیان بھون میں منعقد کی جاتی تھی، لیکن گزشتہ پانچ برسوں سے اسے ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کرنے کی روایت شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2021 کے بعد پانچویں آل انڈیا راج بھاشا کانفرنس دہلی کے باہر ہو رہی ہے۔ پچھلی چار کانفرنسوں کے اپنے تجربے سے ہم جانتے ہیں کہ یہ نیا نقطہ نظر، توانائی اور تحریک لے کر آتی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس تبدیلی سے ہمیں راج بھاشا اور دیگر بھارتی زبانوں کے درمیان مکالمے اور تبادلۂ خیال کا شاندار موقع ملا ہے۔ انہوں نے گجرات کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ہندی بولنے والا ریاست نہیں ہے، لیکن یہاں ہندی کو ہمیشہ اپنانے اور آگے بڑھانے کی روایت رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیانند سرسوتی، مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل جیسی عظیم شخصیات نے نہ صرف ہندی کو قبول کیا بلکہ اس کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب سارا کام کاج عوام کی زبان میں ہوتا ہے تو عوام کے ساتھ رابطہ خود بخود بڑھ جاتا ہے۔ ’سارتھی‘ ایک ترجمہ کا نظام ہے۔ یہ ہندی سے بھارت کی تمام زبانوں میں آسانی سے ترجمہ کرنے کی سہولت ہے۔ میں فخر کے ساتھ ملک بھر کی تمام حکومتوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ہمیں اپنی زبان میں خط دیجیے اور وزارت داخلہ آپ کو آپ ہی کی زبان میں جواب دے گی، ہم یہ نظام قائم کر چکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ہم اسے مزید مضبوط کریں گے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندی دیوس کے موقع پر، میں آپ سب کا دل سے خیر مقدم کرتا ہوں اور گجرات کی پاک دھرتی پر آپ کا استقبال کرتا ہوں۔ آج گاندھی نگر میں پانچویں آل انڈیا راج بھاشا کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں راج بھاشا محکمہ نے ڈیجیٹل ہندی ڈکشنری ’سندھو‘ جیسے اقدامات کیے ہیں۔ ان کوششوں کے ذریعے ڈکشنری ’سندھو‘ میں 7 لاکھ سے زیادہ الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

1 hour ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

2 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

2 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

2 hours ago