قومی

PM Modi in Golaghat: پی ایم مودی نے نُمالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ میں آسام بایوایتھانول پلانٹ کا کیا افتتاح، پولی پروپائلین پلانٹ کا رکھا سنگِ بنیاد

گولاگھاٹ: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز آسام کے گولاگھاٹ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔ جیسے جیسے بھارت ترقی کر رہا ہے، ویسے ویسے ہماری بجلی، گیس اور ایندھن کی ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم ان چیزوں کے لیے بیرونی ممالک پر منحصر رہے ہیں۔ ہم بڑی مقدار میں خام تیل اور گیس بیرونِ ملک سے درآمد کرتے ہیں اور بدلے میں ہر سال بھارت کو دوسرے ملکوں کو لاکھوں کروڑ روپے دینے پڑتے ہیں۔ ہمارے پیسوں سے بیرون ملک روزگار پیدا ہوتا ہے، وہاں کے لوگوں کی آمدنی بڑھتی ہے۔ اس صورتِ حال کو بدلنا ضروری ہے۔ بھارت اپنی توانائی کی ضرورتوں کے لیے آتم نربھر بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

پی ایم مودی نے نُمالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) میں آسام بایوایتھانول پلانٹ کا افتتاح کیا اور پولی پروپائلین پلانٹ کی سنگِ بنیاد بھی رکھی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما بھی موجود تھے۔

اس کے بعد انہوں نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ترقی یافتہ آسام، ترقی یافتہ بھارت کی شاندار یاترا کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے۔ آج قریب 18,000 کروڑ روپے کی پروجیکٹس آسام کو ملی ہیں۔ کچھ دیر پہلے میں درانگ میں تھا۔ وہاں مجھے کنیکٹیویٹی اور صحت سے جڑی پروجیکٹس کی بنیاد رکھنے کا موقع ملا ہے اور اب یہاں پر توانائی کی سلامتی سے جڑے پروجیکٹس کا سنگِ بنیاد اور افتتاح ہوا ہے۔ یہ کوششیں ترقی یافتہ آسام کا راستہ اور مضبوط کریں گی۔‘‘

پی ایم مودی نے کہا کہ آسام بھارت کی توانائی کی طاقت کو بڑھانے والی دھرتی ہے۔ یہاں سے نکلنے والے پیٹرولیم مصنوعات ملک کی ترقی کو رفتار دیتے ہیں۔ آسام کی اس طاقت کو بی جے پی، این ڈی اے حکومت نئی بلندی تک پہنچانے میں مصروف ہے۔ اس اسٹیج پر آنے سے پہلے میں پاس ہی ایک اور پروگرام میں گیا تھا۔ وہاں بانس سے بایوایتھانول بنانے والے جدید پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ آسام کے لیے فخر کی بات ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج یہاں پولی پروپائلین پلانٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ یہ پلانٹ آسام میں صنعتوں کو تقویت دیں گے، آسام کی ترقی کو رفتار دیں گے۔ کسان، نوجوان سب کے لیے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک طرف ملک میں خام تیل اور گیس سے جڑے نئے ذخائر تلاش کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف سبز توانائی کی اپنی صلاحیت کو بھی بڑھا رہے ہیں۔ آپ سب نے سنا ہوگا کہ اس بار لال قلعے سے میں نے ’سمندر منتھن‘ کا اعلان کیا ہے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ ہمارے سمندروں میں بھی بڑی مقدار میں تیل اور گیس کے ذخائر ہو سکتے ہیں۔ یہ وسائل ملک کے کام آئیں، ان کی تلاش ہو، اس کے لیے ہم ’نیشنل ڈیپ واٹر ایکسپلوریشن مشن‘ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CEC Suspension Plea: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم دینے سے کیا انکار

گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…

9 minutes ago

PM Modi welcomed Swiss President: پی ایم مودی اور سوئس صدر گائے پارملن کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں اہم ملاقات

صدر پارملین کا راشٹرپتی بھون کے احاطے میں رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو…

16 minutes ago

INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…

1 hour ago

RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…

2 hours ago