قومی

Amit Khare Named VP’s Secretary: وزیر اعظم مودی کے مشیر امت کھرے کو مقرر کیا گیا نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کا سیکریٹری

ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر اور وزیر اعظم نریندر مودی کے موجودہ مشیر امت کھرے کو نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کابینہ کی تقرری کمیٹی (ACC) نے اتوار کے روز تین سالہ معاہدے کی بنیاد پر منظور کی۔ امت کھرے 1985 بیچ کے جھارکھنڈ کیڈر سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ وہ اس سے قبل ستمبر 2021 میں اعلیٰ تعلیم کے مرکزی سیکریٹری کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد اکتوبر 2021 میں وزیر اعظم کے مشیر مقرر کیے گئے تھے۔ ان کی مشیر کی حیثیت سے موجودہ مدت جون 2026 تک تھی۔

اپنی خدمات کے دوران امت کھرے نے مرکزی وزارتِ اطلاعات و نشریات، مالیات، تعلیم اور ریاستی انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیں۔ قومی تعلیمی پالیسی کی تشکیل میں وہ بطور سیکریٹری برائے اعلیٰ تعلیم اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ جھارکھنڈ کے قیام سے قبل وہ غیر منقسم بہار میں مختلف عہدوں پر فائز رہے، جن میں 1995 سے 1997 تک مغربی سنگ بھوم کے ضلع کلکٹر کے طور پر خدمات بھی شامل ہیں، جہاں انھوں نے چارہ گھوٹالے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دریں اثنا نائب صدر کے پرائیویٹ سیکریٹری کے طور پر 2014 بیچ کے کیرالا کیڈر کے آئی اے ایس افسر چندر شیکھر ایس کی تقرری بھی ACC نے منظور کر لی ہے۔ واضح رہے کہ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے 12 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وہ 9 ستمبر کو ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار ریٹائرڈ سپریم کورٹ جج جسٹس بی سدرشن ریڈی کے مقابلے میں 152 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔ نائب صدر کا انتخاب جگدیپ دھنکھڑ کے وسط مدتی استعفے کے بعد عمل میں آیا تھا، جنھوں نے 21 جولائی کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو صحت کی وجوہات کی بنیاد پر اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Entertainment News: گزشتہ ایک دہائی میں فن کی جگہ آہستہ آہستہ تفریح لے رہی ہے: ربی شیرگل

ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…

37 minutes ago

CEC Suspension Plea: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم دینے سے کیا انکار

گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…

1 hour ago

PM Modi welcomed Swiss President: پی ایم مودی اور سوئس صدر گائے پارملن کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں اہم ملاقات

صدر پارملین کا راشٹرپتی بھون کے احاطے میں رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو…

1 hour ago

INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…

2 hours ago

RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…

3 hours ago