انٹرٹینمنٹ

The Producer Series: دی پروڈیوسر سیریز کا آغاز بونی کپور کے ساتھ

ممبئی: دی پروڈیوسر سیریز کی شروعات بھارتی سنیما کے عظیم فلم ساز بونی کپور کے ساتھ ہوئی ہے، جنہوں نے کئی دہائیوں تک بالی ووڈ کی سمت اور شناخت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ اس خصوصی گفتگو میں بونی کپور نے کھل کر اپنے فلمی سفر اور زندگی کے نشیب و فراز کا تذکرہ کیا۔

دی پروڈیوسر سیریزکے دوران  انہوں نے کئی خاص باتوں کا ذکر کیا جس میں شامل ہیں؛

ابتدائی دنوں اور فلم پروڈیوسر بننے کی تحریک کے بارے میں۔

انقلابی مارکیٹنگ اور پروموشن حکمتِ عملی کے راز جنہوں نے بالی ووڈ کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔

کس طرح انہوں نے جدوجہد کرتے ہوئے 200 کروڑ روپے کا قرض ادا کیا۔

سری دیوی اور رنبیر کپور جیسے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات۔

فلم پروڈکشن کی بدلتی ہوئی دنیا اور اس میں اپنی موجودہ مطابقت پر روشنی ڈالی۔

اس گفتگو میں بونی کپور نے اپنی فلمی کامیابیوں کے پس پردہ کہانیوں سے لے کر تخلیقی جُرات، رسک لینے اور ثابت قدمی جیسے اہم پہل بھی بیان کیے۔ یہ قسط نہ صرف ایک پروڈیوسر کی زندگی کا جائزہ ہے بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بونی کپور کے اثرورسوخ اور مسلسل ارتقا کی داستان بھی ہے۔

ناظرین اس خصوصی قسط کو گیم چینجرز ود کومل نہتا پر مکمل طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…

7 minutes ago

Entertainment News: گزشتہ ایک دہائی میں فن کی جگہ آہستہ آہستہ تفریح لے رہی ہے: ربی شیرگل

ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…

1 hour ago

CEC Suspension Plea: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم دینے سے کیا انکار

گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…

2 hours ago