قومی

Asia Cup 2025: ’’اسی پاکستان کے دہشت گردوں نے ان کے ملک کے لوگوں کو مارا، یہ واقعہ بھول چکے ہیں ہمارے کھلاڑی…‘‘، شبھم دیویدی کی اہلیہ کا بیان

کانپور: پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد اتوار کے روز بھارت اور پاکستان پہلی بار کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں کانپور کے شبھم دیویدی اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔ ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو اس حملے کے بعد اس میچ کا مخالف ہے۔ شبھم دیویدی کی اہلیہ ایشانیا بھی اس مقابلے کے خلاف ہیں۔

ایشانیا نے آئی اے این ایس سے کہا، ’یہ ہمارا احتجاج نہیں ہے۔ یہ احتجاج ان 26 خاندانوں کا ہے جن کے اپنے لوگ شہید ہوئے ہیں۔ یہ احتجاج ہر اس گھر کا ہے جہاں سے سپاہی شہید ہوئے۔ اس کا  احتجاج ہر گھر سے ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’میں سوشل میڈیا پر مسلسل اس کے خلاف پوسٹ کر رہی ہوں۔ ابھی تک میرے پاس ایک بھی ایسا شخص نہیں آیا جس نے کہا ہو کہ آپ غلط کہہ رہی ہیں۔ ہر ایک شخص میرے ساتھ کھڑا ہے۔ وہ لوگ بھی اس مقابلے کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔‘‘

ایشانیا دیویدی  نے کہا، ’’اگر ایک عام شہری کو یہ بات سمجھ آ رہی ہے تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ بی سی سی آئی اور ان کھلاڑیوں کو یہ بات کیوں نہیں سمجھ آ رہی۔ وہ بھول چکے ہیں کہ اسی پاکستان کے دہشت گردوں نے ان کے ملک کے لوگوں کو مارا ہے۔ اسی پاکستان سے لڑتے ہوئے ہمارے کتنے جوان شہید ہو گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’ان کھلاڑیوں کو زبردستی کوئی نہیں بھیج رہا ہے۔ کھلاڑی اپنی مرضی سے گئے ہیں، انہیں خود موقف لینا چاہیے تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی اور بی سی سی آئی دہشت گردی کو قومی مسئلہ ہی نہیں سمجھتے۔ کانپور سے کلدیپ یادو بھی میچ کھیلنے گئے ہیں، لیکن وہ کھیلنے سے انکار بھی کر سکتے تھے۔‘‘

شبھم کے والد سنجے دیویدی  نے کہا، ’’جب سے مجھے بھارت-پاکستان کے درمیان مقابلے کی خبر ملی، تبھی سے میں اس کا مخالف ہوں۔ جس ملک نے ہمارے ملک کے معصوم شہریوں کا قتل کروایا، اس کے ساتھ ہمارے کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس میچ کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔ بی سی سی آئی کو ملک کے شہریوں کی فکر نہیں ہے۔ دشمن ملک کے ساتھ بورڈ کو کسی بھی طرح کا تعلق نہیں رکھنا چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 hours ago