سیاست

PM Modi ,Draupadi Murmu, CP Radhakrishnan greets nation on Vijaya Dashami festival: ملک بھر میں دسہرے کی دھوم، صدر جمہوریہ، نائب صدر اور پی ایم مودی نے اہل وطن کوپیش کی دلی مبارکباد

ملک بھر میں آج یعنی جمعرات کے روز دسہرہ (وجے دشمی) کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ اس خاص موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور پی ایم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ تمام رہنماؤں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ سب نے کیا کہا۔

صدر جمہوریہ نے کیا کہا؟

صدر دروپدی مرمو نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا: وجے دشمی کے مقدس موقع پر، میں تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔ وجے دشمی، جو کہ بدی پر نیکی کی جیت کی علامت ہے، ہمیں سچائی اور انصاف کے راستے پر چلنے کی تحریک دیتا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں راون دہن اور درگا پوجا کی شکل میں منایا جانے والا یہ تہوار بھارت کی اخلاقی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ تہوار ہمیں گھمنڈاور تکبر جیسی منفی عادات کو ترک کرنے اور جدوجہد و بہادری جیسی مثبت صفات کو اپنانے کا پیغام دیتا ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں ایسے معاشرے اور ملک کی تعمیر کی ترغیب دے، جہاں سب لوگ انصاف، مساوات اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھتے رہیں۔

نائب صدر نے دی مبارکباد

نائب صدر کے دفتر نے بھی وجے دشمی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔ اُن کا کہنا تھا: وجے دشمی کے مبارک موقع پر دلی نیک تمنائیں۔ یہ تہوار بدی پر نیکی کی فتح کا جشن ہے اور ہمیں سچ، دھرم اور حوصلے کی مستقل قدروں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ ہم سب کو ایمانداری سے کام کرنے، انصاف قائم رکھنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ میری دعا ہے کہ وجے دشمی سب کے لیے خوشی، سکون اور خوشحالی لے کر آئے اور ملک کی خدمت کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے۔

پی ایم نریندر مودی نے بھی وجے دشمی کی دلی مبارکباد پیش کی

پی ایم نریندر مودی نے بھی وجے دشمی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا: وجے دشمی بدی  پر نیکی اور سچائی کی جیت کی علامت ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس مقدس موقع پر سبھی کو حوصلے، فہم و فراست اور عقیدت کے راستے پر مسلسل آگے بڑھنے کی ترغیب ملے۔ ملک بھر میں اپنے تمام اہل وطن کو وجے دشمی کی دل سے بہت بہت مبارکباد۔

بھارت ایکسپریس ارددو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

5 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

1 hour ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago