سیاست

Birthday wish: وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کو سالگرہ پر پیش کی مبارکباد، وجے کا فلمی دنیا سے سیاست تک کا سفر

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ سی جوزف وجے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی طویل، خوشحال اورصحت مند زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں لکھا، “تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھروسی جوزف وجے کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعاکرتا ہوں۔”

فلمی دنیا سے سیاست تک کا سفر

22 جون 1974 کو چنئی میں پیدا ہونے والے جوزف وجے چندرشیکھر، جنہیں مداح “تھلاپتی” کے نام سے جانتے ہیں، تمل سنیما کے مقبول ترین اداکاروں میں شمارہوتے تھے۔ سیاست میں آنے سے قبل وہ جنوبی ہندوستانی فلم انڈسٹری کے سب سے کامیاب اور بااثر ستاروں میں سے ایک رہے۔ وجے معروف فلم ساز ایس اے چندرشیکھر اور گلوکارہ شوبھا چندرشیکھر کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “ویٹری” (1984) میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے فلمی کیریئرکا آغاز کیا تھا۔

سپر اسٹار سے عوامی رہنما تک

وجے نے تمل فلم انڈسٹری میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔ “خوشی”، “تھیروملائی”، “گھلی”، “پوکری” اور “سرکار” جیسی بلاک بسٹرفلموں نے ان کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ابتدا میں رومانوی کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والے وجے بعد میں ایکشن ہیرو کے طور  پر ابھرے اورسماجی و سیاسی انصاف کے لیے لڑنے والے کرداروں کے باعث خاصی مقبولیت حاصل کی۔ان کی غیرمعمولی عوامی مقبولیت کے باعث اکثر ان کا موازنہ تمل ناڈو کے ان عظیم اداکاروں سے کیا جاتا تھا، جنہوں نے بعد میں سیاست میں کامیاب اننگز کھیلی۔ ان کی کئی فلموں میں سیاسی موضوعات کو ان کے مستقبل کے سیاسی عزائم کا اشارہ سمجھا جاتا تھا۔

2024 میں سیاست میں باضابطہ داخلہ

سال 2024 میں وجے نے اپنی سیاسی پارٹی “تملگا ویٹری کڑگم” (ٹی وی کے) قائم کی اور عملی سیاست میں قدم رکھا۔ 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ان کی جماعت نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست کی سب سے بڑی پارٹی کا درجہ حاصل کیا ۔ٹی وی کے نے 234 رکنی اسمبلی میں 108 نشستیں جیتیں۔ اگرچہ پارٹی واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی، قابل ذکربات یہ ہےکہ کانگریس اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد قائم کرکے حکومت تشکیل دی گئی۔

10 مئی کو سنبھالا وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ

اتحادی حکومت کی تشکیل کے بعد سی جوزف وجے نے 10 مئی کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طورپرحلف لیا اور ریاست کی قیادت سنبھالی۔ ان کی سالگرہ کے موقع پرسیاسی و سماجی حلقوں سمیت لاکھوں مداحوں نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

7 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

8 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

9 hours ago