سیاست

Dr. Manmohan Singh Birth Anniversary: پی ایم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی نےڈاکٹر منموہن سنگھ کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی جینتی (سالگرہ) کے موقع پر ملک بھر سے خراج عقیدت پیش کی گئی۔ پی ایم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق کانگریس صدر راہل اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ان کے طویل عوامی خدمت کے سفر اور ملک کی ترقی میں ان کے اہم کردار کو یاد کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج پیش کیا۔
پی ایم مودی نے “ایکس” پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:”سابق پی ایم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت۔ ہم ان کے طویل عوامی زندگی میں ملک کی خدمت کے لیے ان کے تعاون کو یاد کرتے ہیں۔”

کانگریس صدر کھڑگے نے ڈاکٹر سنگھ کی سادگی، ایمانداری اور دور اندیشی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی اقتصادی تبدیلی کے معمار تھے۔ کھڑگے نے کہا: ان کے معاشی اصلاحات کے وژن نے نئے مواقع کے دروازے کھولے، متوسط طبقہ کو مضبوط کیا اور کروڑوں خاندانوں کو غربت سے باہر نکالا۔ وہ ہم سب کے لیے عوامی زندگی میں ایمانداری اور وقار کی زندہ مثال تھے۔
راہل گاندھی نے بھی ایک جذباتی پیغام میں کہا: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی جینتی پر انہیں میرا سادھارن نمن۔ ملک کی تعمیر کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن، غریبوں اور محروم طبقات کے لیے ان کے جراتمند فیصلے، اور مضبوط معیشت کی تشکیل میں ان کا تاریخی تعاون ہمیشہ ہمیں راستہ دکھاتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کی سادگی، انکساری اور ایمانداری ہم سب کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے۔
پرینکا گاندھی وادرا نے بھی ڈاکٹر سنگھ کو یاد کرتے ہوئے کہا: اپنی دور اندیشی سے ڈاکٹر منموہن سنگھ جی نے ملک کو غیرمعمولی ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔ انہوں نے شفاف اور ہمہ گیر معاشی ترقی کے ذریعے غریبوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنایا۔ ان کی سادگی، محنت اور ملک کے تئیں عقیدت ہم سب کے لیے ترغیب کا باعث ہے۔”
ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جنم 26 ستمبر 1932 کو پنجاب کے گاہ گاؤں میں ہوا تھا، جو آج پاکستان میں واقع ہے۔ وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیرِ اعظم رہے۔ 26 دسمبر 2024 کو ان کا انتقال ہوا۔
ملک کے اقتصادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے، لبرلائزیشن کی پالیسیوں اور مالیاتی نظم و ضبط جیسے شعبوں میں ڈاکٹر سنگھ کا کردار ناقابلِ فراموش رہا ہے۔ آج ان کی جینتی پر تمام سیاسی حلقے ان کے علمی، سادہ مگر مضبوط قیادت کے طور طریقوں کو سلام کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

36 minutes ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

1 hour ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

1 hour ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

2 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

2 hours ago