بہار کی سیاست میں اس وقت نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے جب آر جے ڈی (راشٹریہ جنتا دل) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے بیٹے، تیج پرتاپ یادو نے نئی سیاسی جماعت “جن شکتی جنتا دل” کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جاری کردہ پوسٹر میں لالو پرساد یادو اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کی تصاویر موجود نہیں ہیں۔
تیج پرتاپ یادو نے پارٹی کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:ہم لوگ بہار کے مکمل ترقی کے لیے پوری طرح وقف اور تیار ہیں۔ ہمارا مقصد بہار میں مکمل تبدیلی لاکر ایک نئے نظام کا قیام کرنا ہے۔ ہم اس جدوجہد کے لیے ایک طویل لڑائی لڑنے کو تیار ہیں۔
پوسٹر میں کیا ہے؟
جاری کردہ پوسٹر میں سب سے اوپر پانچ قومی و سماجی رہنماؤں کی تصاویر موجود ہیں: مہاتما گاندھی،ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر،رام منوہر لوہیا،جے پرکاش نارائن،جن نائک کرپوری ٹھاکر
پوسٹر میں زرد اور سبز رنگ کا خاص استعمال کیا گیا ہے اور نعرے کے طور پر “سماجی انصاف، سماجی حق، مکمل تبدیلی” کے الفاظ درج ہیں۔
لالو اور رابڑی کی غیرموجودگی پر چہ مگوئیاں
سیاسی حلقوں میں اس بات پر زور و شور سے بحث جاری ہے کہ آخر تیج پرتاپ نے اپنی نئی پارٹی کے پوسٹر میں والد لالو یادو اور والدہ رابڑی دیوی کی تصاویر کیوں شامل نہیں ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ قدم آر جے ڈی سے فاصلہ بنانے اور نئی شروعات کی علامت ہو سکتا ہے۔
نئی پارٹی کا منشور
تیج پرتاپ کا کہنا ہے کہ “جن شکتی جنتا دل” بہار میں سماجی تبدیلی، انصاف اور عوامی حقوق کے لیے کام کرے گی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی جماعت ریاست میں ایک “نئی اور شفاف” سیاسی نظام قائم کرے گی۔یہ نیا سیاسی قدم بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی منظرنامے میں اہم تبدیلی لا سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…