راجیہ سبھا میں منی پور پر بحث کیلئے مسلسل جاری ہنگامے کے بیچ ایک بار پھر کاروائی التوا کے شکار ہوگئی ۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن کے رہنماوں نے کاروائی ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس کرکے اپنی بات رکھی اور کہا کہ چونکہ ہمیں ایوان میں بولنے نہیں دیا جارہا ہے ،اس لئے ہم باہر پریس کانفرنس کررہے ہیں ۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما ملک ارجن کھڑگے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں سرکار ہمیں بولنے نہیں دے رہی ہے۔ ہم مسلسل اصول 267 کے تحت منی پور کا معاملہ اٹھا رہے ہیں ۔ منی پور کوئی چھوٹی موٹی واردات نہیں ہے ۔ یہ بہت بڑا سانحہ ہے ، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اس پر ایوان میں آکر بیان دیں ۔ لیکن پی ایم مودی ایوان میں آکر بات کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔ وہ انتخابی مہم میں لگے ہوئے ہیں ۔ الگ الگ ریاستوں میں جارہے ہیں ۔
کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ آج ہم کو دھمکایا جارہا ہے۔ ہمیں کہا جارہا ہے کہ اگر آپ بار بار کھڑے ہوں گے تو آپ کو سبق سکھایا جائے گا۔ یہ سب چیئر مین کے منہ سے موجودہ حکومت کہوا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک سینئر ممبر رجنی پاٹل ہیں جن کو ایک سیشن میں برخاست کیا گیا تھا ،اب دوسرا سیشن چل رہا ہے لیکن ابھی تک ان کی برخاستگی ختم نہیں ہوئی ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے ، یہ تو آمریت ہے اور میں کہوں گا کہ یہ ہٹلر شاہی ہے۔
ملک ارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ ایوان میں کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے، جب ہم اپنی بات رکھنے کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو دس سیکنڈ میں میرا مائک بند کردیا جاتا ہے۔ یہ اپوزیشن کو الگ نظر سے دیکھتے ہیں ۔ اور دوسری طرف یہ زبانی دعویٰ کرتے ہیں کہ پوزیشن اور اپوزیشن سبھی رہنما ہمارے لئے برابر ہیں ،لیکن یہ سب جھوٹ ہے۔ سنجے سنگھ نے بھی سوال اٹھایا تو ان کو بھی برخاست کردیا گیا ۔لیکن پھر بھی ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ انڈیا اتحاد ڈر کے بھاگنے کیلئے نہیں بنا ہے ۔ ہم ان کا مقابلہ کریں گے، ہمارے اوپر جتنے مظالم ڈھائے جارہے ہیں ہم سب کو عوامی اور ملکی مفاد میں برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…