سیاست

Pappu Yadav Threat: پپو یادو کو پھر ملی لارنس گینگ سے دھمکی، کناٹ پلیس تھانے میں درج ہوئی شکایت

لارنس بشنوئی گینگ نے ممبئی کے باندرہ سے ایم ایل اے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری لی تھی۔ اس قتل کے بعد پورنیا کے ایم پی پپو یادو نے لارنس بشنوئی کو کھلا چیلنج دیا تھا۔ اس کے بعد سے پپو یادو کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ حال ہی میں انہیں  جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ اس دوران انہیں ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی دینے والے شخص نے اپنی شناخت لارنس گینگ کے رکن کے طور پر کی ہے۔ پپو یادیو کے پی اے محمد صادق عالم کے مطابق ان کے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز میسیج بھیجے گئے ہیں۔

بہار کی پورنیا سیٹ سے آزاد رکن اسمبلی راجیش رنجن عرف پپو یادو کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دعویٰ جمعرات کو دہلی پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں کیا گیا ہے۔

پپو یادو کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) محمد صادق عالم، جنہوں نے کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، کہا کہ جمعرات کو انہیں اپنے موبائل فون پر دو میسج موصول ہوئے، جس میں بھیجنے والے نے بشنوئی گینگ کا رکن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے  پپو یادو کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ت۔

شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے عالم نے کہا کہ پہلا میسج رات 2.25 پر موصول ہوا جب کہ دوسرا صبح 9.49 پر آیا۔ عالم نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کو مطلع کرنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نئی دہلی) دیوش کمار مہلا نے اس خبر کے جاری ہونے تک  کال یا ٹیکسٹ میسج کا جواب نہیں دیا۔ 2 نومبر کو، بہار پولس نے قومی راجدھانی سے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جسے جیل میں بند گینگسٹر بشنوئی کا معاون ظاہر کرتے ہوئے حال ہی میں پپو یادو کو فون پر دھمکی دی تھی۔

پورنیہ پولیس نے تکنیکی ٹیم کی مدد سے نئی دہلی سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ ملزم جس کی شناخت مہیش پانڈے کے طور پر کی گئی ہے، اس کا کوئی گینگ سے وابستگی نہیں ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

گرفتار شخص نئی دہلی میں کئی مقامات پر کام کر چکا ہے اور اس کے کئی معزز لوگوں سے تعلقات ہیں۔ اس نے ایمس کی کینٹین میں بھی کام کیا ہے۔ اس کا موبائل اور سم برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نے دبئی سے سم لی تھی۔ اس کی بھابھی وہیں رہتی ہیں۔ وہ دبئی گیا تھا اور وہاں سے یہ سم لایا تھا۔ تفتیش میں گینگسٹر لارنس وشنوئی گینگ سے کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

21 minutes ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

2 hours ago