اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک بار پھر دھمکی آمیز میسج موصول ہوا ہے۔ ممبئی کے ٹریفک پولیس کنٹرول روم میں سلمان خان کے لیے دھمکی آمیز میسج آیا ہے۔ کنٹرول روم کو جمعرات کی رات تقریباً 12:00 بجے ایک دھمکی آمیز میسج موصول ہوا۔ اس میں لکھا ہے کہ سلمان خان اورالارنس بشنوئی پر ایک گانا لکھا گیا ہے ، اسےنہیں چھوڑنے کی بات کہی ہے۔
دھمکی آمیز میسج میں مزید لکھا گیا کہ ’ایک ماہ کے اندر گانا لکھنے والے کو مار دیا جائے گا، گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اپنے نام سے گانے نہیں لکھ سکے گا، اگر سلمان خان میں ہمت ہے تو اسے بچائیں۔ ” فی الحال ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اس سے قبل راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بدھ کو سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے مہاراشٹر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت بھیکھا رام (32) کے طور پر کی گئی ہے، جسے وکرم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور وہ راجستھان کے جلور کا رہنے والا ہے۔
ہاویری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انشو کمار نے کہا، “مہاراشٹر اے ٹی ایس (اینٹی ٹیررازم اسکواڈ) سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ایک شخص کو ہاویری شہر میں پکڑا گیا تھا اور اسے آج ان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ڈیڑھ ماہ قبل ہاویری آنے سے پہلے کرناٹک کے مختلف مقامات پر رہ رہا تھا ۔
اس نے بتایا کہ وہ تعمیراتی مقامات پر کام کرتا تھا اور گودر اونی میں کرائے پر رہتا تھا۔ ایک پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم ایک علاقائی نیوز چینل دیکھ رہا تھا، جب اس نے اچانک ممبئی پولیس کنٹرول روم کو کال کی اور سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ وہ یومیہ اجرت والا مزدور ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ وہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا مداح ہے۔ یہ ااس کا بیان ہے، لیکن ممبئی پولیس اس سے اچھی طرح پوچھ گچھ اور تفتیش کرے گی۔ ہماری ٹیم نے اسے ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…