سیاست

Operation Sindoor Debate in Lok Sabha Today:آج لوک سبھا میں “آپریشن سندور” پر 16 گھنٹے طویل بحث متوقع، راج ناتھ سنگھ نے کر لی بڑی تیاری

ملک کی فوجی طاقت کی علامت بن چکے ‘آپریشن سندور’ کے حوالے سے آج (28 جولائی 2025) لوک سبھا میں ایک خاص بحث ہونے جا رہی ہے۔ یہ بحث دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی، جس میں سب سے پہلے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ بحث کے آغاز سے قبل آپریشن سے متعلق تمام اہم دستاویزات پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، یہ بحث تقریباً 16 گھنٹے تک چلے گی اور اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی مداخلت کا بھی امکان ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم اس مہم کی حکمت عملی، کامیابی اور اس کے پیچھے بھارت کی فوجی صلاحیتوں پر روشنی ڈالیں گے۔

حکومت کی بڑی تیاری، فوجی سربراہان کے ساتھ کئی اجلاس
وزیر دفاع نے اس اہم بحث سے قبل چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، سیکرٹری دفاع راجیش کمار سنگھ اور تینوں افواج کے سربراہان کے ساتھ کئی مرحلوں میں حکمت عملی کے اجلاس کیے ہیں۔ ان اجلاسوں میں بحث کے ہر پہلو پر حکومت کی جانب سے جواب دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اپوزیشن بھی سرگرم، مشترکہ حکمت عملی پر غور
دوسری جانب، اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ نے بھی حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر لی ہے۔ بحث سے قبل آج اپوزیشن رہنماؤں کی ایک میٹنگ بلائی گئی ہے، جس میں حکومت سے سوالات کرنے کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپریشن سندور کیا ہے؟
‘آپریشن سندور’ کا آغاز 7 مئی کو اُس وقت ہوا جب 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے جواب میں بھارتی فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات فوری کارروائی کی۔ یہ فوجی آپریشن صرف 22 منٹ میں مکمل ہوا، جس میں 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی نے اس کارروائی کو ’وجے اتسو‘ (فتح کا جشن) قرار دیا اور اسے ملک کی مقامی دفاعی ٹیکنالوجی کی جیت بتایا۔ تاہم، اپوزیشن اس آپریشن کی شفافیت اور معلومات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت سے جواب مانگ رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس کا مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

1 hour ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

2 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

4 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

4 hours ago