سیاست

Iran-Israel Tension: مشرق وسطیٰ میں تناؤ: اسرائیل کی ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکی، خامنہ ای کے خلاف براہِ راست وارننگ

ایران اور اسرائیل کے حالیہ تنازعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال سخت کشیدہ بنی ہوئی ہے۔ اس دوران مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی کی شدت بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع، اسرائیل کاٹز نے اتوار (27 جولائی 2025) کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو کھلی دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کو دھمکانا بند نہ کیا، تو وہ ذاتی نقصان کے لیے تیار رہیں۔

“اگر آپ اسرائیل کو دھمکاتے رہیں گے تو…”

ریمن ایئربیس پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کاٹز نے دو ٹوک الفاظ میں کہا:”اگر آپ اسرائیل کو دھمکاتے رہیں گے، تو ہمارا لمبا ہاتھ ایک بار پھر ایران تک پہنچے گا۔ اس بار اور زیادہ طاقت کے ساتھ، اور یہ ہاتھ آپ کو ذاتی طور پر نقصان پہنچائے گا۔”
یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیلی عسکری اور اسٹریٹیجک پالیسی اب صرف بنیادی ڈھانچوں تک محدود نہیں رہی بلکہ اعلیٰ قیادت کو بھی نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

آپریشن رائزنگ لائن کے ذریعے ایران پر حملہ

اسرائیلی وزیر نے 13 جون سے شروع ہونے والے “آپریشن رائزنگ لائن” کی تعریف کی، جس میں اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا: “ہم نے ایران کو تباہ کر دیا۔ ان کے بنائے جا رہے تباہ کن سامان کو ختم کر دیا۔”
اس مہم میں اسرائیل نے ایران کے تین اہم جوہری مراکز—فورڈو، نطنز اور اراک—پر شدید فضائی حملے کیے، تاکہ اس کا نیوکلیئر پروگرام ختم کیا جا سکے۔

ایران کا جواب: آپریشن ٹرو پرامس

ایران نے اسرائیلی حملے کا جواب “آپریشن ٹرو پرامس” کے ذریعے دیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 12 دن تک جنگ جاری رہی۔
یہ تنازعہ 25 جون کو اس وقت ختم ہوا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کرتے ہوئے جنگ بندی کروانے کا دعویٰ کیا۔
رپورٹس کے مطابق، جنگ کے دوران امریکہ نے خامنہ ای کے ممکنہ ٹھکانوں کی معلومات اسرائیل کے ساتھ شیئر کیں، لیکن ٹرمپ نے مبینہ طور پر ایرانی لیڈر کے قتل کی اسرائیلی منصوبہ بندی کو ویٹو کر دیا۔

کیا آیت اللہ خامنہ ای اسرائیلی نشانے پر تھے؟

وزیر دفاع کاٹز نے اس بات کی تصدیق کی کہ آیت اللہ خامنہ ای اسرائیلی فوج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل تھے، لیکن وہ زیر زمین چلے جانے کی وجہ سے بچ گئے۔
کاٹز نے واضح کیا: “انہیں نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن وہ چھپ گئے اور اسرائیلی حملے سے بچ نکلے۔”
ان حملوں میں ایران کے کئی سائنسدان اور فوجی افسران ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

31 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago