سیاست

Ausaneshwar Mahadev Stampede: یوپی  کےبارہ بنکی کے اوسانیشور مندر میں کرنٹ پھیلنے سے مچی بھگدڑ، 2 افراد ہلاک، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ  نے غم کا اظہار کیا

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ساون کے تیسرے سوموار کو حیدرگڑھ علاقے کے قدیم اوسانیشور مہادیو مندر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جل ابھشیک (پانی چڑھانے) کے دوران بجلی کا تار ٹوٹ کر مندر کے ٹین شیڈ پر گر گیا، جس سے کرنٹ پھیلنے لگا اور افرا تفری مچ گئی۔ اس حادثے میں دو عقیدت مند جاں بحق ہو گئے ،جب کہ ڈیڑھ درجن سے زائد شیو بھکت زخمی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

ضلع مجسٹریٹ ششانک ترپاٹھی کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب بڑی تعداد میں عقیدت مند جلابھشیک کے لیے مندر میں جمع تھے۔ ایک بندر کے بجلی کی تار پر کودنے سے تار ٹوٹ کر مندر کے ٹین شیڈ پر گر گیا، جس سے کرنٹ پورے شیڈ میں پھیل گیا۔ اس سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں تھانہ لونیکٹرا کے علاقے کے گاؤں مبارک پورہ کے رہائشی پرشانت (عمر 22 سال) اور ایک اور عقیدت مند کی تریویدی گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔

حادثے میں تقریباً 29 سے 38 عقیدت مند زخمی ہوئے

حادثے میں تقریباً 29 سے 38 عقیدت مند زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تریویدی گنج CHC میں 10 زخمیوں کو داخل کیا گیا، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ وہیں حیدرگڑھ CHC میں 26 زخمیوں کا علاج جاری ہے، جن میں سے ایک کو نازک حالت میں ریفر کیا گیا ہے۔ باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس و انتظامیہ نے سنبھالا محاذ

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ ششانک ترپاٹھی، پولیس سپرنٹنڈنٹ ارپت وجے ورگیہ سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور حالات پر قابو پانے میں مصروف ہو گئے۔ مندر کے احاطے میں بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے حیدرگڑھ اور تریویدی گنج CHC منتقل کیا گیا۔ ڈی ایم نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بجلی کے محکمے کو پرانی تاروں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی نے سنجیدگی سےنوٹس لیا

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بارہ بنکی کے اوسانیشور مندر میں بجلی کے تار کے ٹوٹنے سے ہوئے حادثے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے دونوں عقیدت مندوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو فوراً موقع پر پہنچ کر امدادی کام تیز کرنے اور زخمیوں کو بروقت اسپتال پہنچا کر ان کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

1 hour ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

2 hours ago