سیاست

Jammu and Kashmir election Results 2024:عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کوملی ہار،انہیں ہرانے والے رشید شیخ انجینئر کون ہیں

لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کافی چونکا دینے والے ہیں۔ بی جے پی اتحاد کے ساتھ این ڈی اے کو یوپی سمیت کئی ریاستوں میں بہت سے جھٹکے لگے ہیں۔ جموں و کشمیر میں سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی اپنی سیٹوں پر الیکشن ہار چکے ہیں۔ عمر بارہمولہ میں اور مفتی اننت ناگ میں ہار گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔ عمر عبداللہ کو شکست دینے والا انجینئر رشید شیخ ہے۔ شیخ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور فی الحال وہ دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
محبوبہ مفتی کو انتخابات میں شکست دینے والے نیشنل کانفرنس کے رہنما میاں الطاف احمد ہیں۔ احمد اور مفتی کے ووٹوں کا فرق تقریباً ڈھائی لاکھ ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی ملی  ہار

آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں و کشمیر کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہوئے ہیں۔ 35 سال بعد ہونے والے اس الیکشن میں بھاری ووٹنگ دیکھنے میں آئی ہے۔ اس سے پہلے ریاست میں لوک سبھا کی 6 سیٹیں تھیں۔ لداخ کی علیحدگی کے بعد اب جموں و کشمیر میں لوک سبھا کی پانچ سیٹیں رہ گئی ہیں۔ بارہمولہ، سری نگر، اننت ناگ، جموں اور ادھم پور۔

2019 میں لداخ کو بھی جموں و کشمیر میں شامل کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے جموں وکشمیر میں لوک سبھا کی 6 سیٹیں تھیں۔ 2019 میں بی جے پی نے تین سیٹوں پر قبضہ کیا تھا اورنیشنل کانفرنس نے تین سیٹوں پرقبضہ کیا تھا۔ بی جے پی نے جموں، ادھم پور اور لداخ کی سیٹوں پر زعفران لہرایا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ واہیں  نیشنل کانفرنس نے وادی کشمیر کی تین نشستوں بارہمولہ، سری نگر، اننت ناگ پر انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ کئی ایگزٹ پولز میں انڈیا الائنس کو 3 سیٹیں اور این ڈی اے کو 2 سیٹیں جیتنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں 100 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے، جن میں سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، نیشنل کانفرنس کے دو سابق وزرائے اعلیٰ عمرعبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی شامل ہیں۔ کٹھوعہ-ادھم پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار جتیندر سنگھ ہیں، جب کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بالترتیب بارہمولہ اور اننت ناگ-راجوری سیٹوں سے الیکشن ہار گئے ہیں۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کو کانگریس کے چودھری لال سنگھ، پیپلز کانفرنس (پی سی) کے سجاد غنی لون اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے انجینئر رشید کا چیلنج درپیش ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

11 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

40 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago